Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر میں ’’ہنر ہاٹ‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا:مختار عباس نقوی

by | Oct 18, 2016


نئی دہلی،18 اکتوبر (ایجنسی): اقلیتی امور کی وزارت اقلیتی طبقات کے فن کاروں کے تیار کردہ دستکاری اور ایمبرائڈری کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کرے گی ۔اقلیتی امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب مختار عباس نقوی نے یہ بات بتائی ۔انہو ں نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ ( پیشہ ورانہ ہنر مندی ) کے عنوان سے اہتمام کی جانے والی اس نمائش میں ملک کے ہر گوشے سے آنے والے فنکارشرکت کریں گے۔ جو اپنے آپ میں ایک حیرت انگیز اجتماع ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ملک کے دوردراز علاقوں کے باصلاحیت فنکاروں /دستکاروں کو اپنے فن پاروں کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمائش کا موقع حاصل ہوگا۔واضح ہوکہ بین الاقوامی تجارتی میلے انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر کا اہتمام راجدھانی دلی کے پرگتی میدان میں 14 نومبر 2016 سے کیا جائے گا۔

جناب نقوی نے بتایا کہ اس منفرد ، ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ کا ایک خصوصی پہلو یہ ہوگا کہ اس میں فنکاروں اور دستکاروںکو اسٹال لگانے کے لئے مفت جگہ فراہم کرائی جائے گی اوراقلیتی امورکی وزارت ان کے نقل حمل کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے روزمرہ کے اخراجات میں بھی مدد کرے گی تاکہ یہ ماہر فنکار آسانی کے ساتھ دہلی پہنچ کراپنے فن پاروں اور اپنی ہنرمندی کے بیش بہا نمونوں کو انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر کے

جناب نقوی نے مزید بتایا کہ اس نمائش میں شمال مشرقی ریاستوں میں بید اوربانسوں سے بنائے جانے والے فن پارے کپڑے پر ایمبرائڈری (چکن کا کام) پیتل سے تیار فن پارے زردوزی کے کام کے اترپردیش میں تیارہونے والے ملبوسات جنوبی ریاستوں کے چینی اور مٹی کے برتن صندل کی لکڑی اور لکری سے تیار دیگر فن پارے ، بہار اور جھارکھنڈ میں تیارہونے والے دستکاری کے بے نظیر نمونے ، بنگال اور اوڈیشہ میں تیار ہونے والا گھریلو استعمال کا سازوسامان نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اس ہنر ہاٹ میں سنگ مرمر کا کام راجستھان کا بے نظیر سنگ مرمر کا کام ، گجرات کے خوبصورت دستکاری کے نمونے اور کشمیر کے پشمینے کے کپڑے بھی اس نمائش میں پیش کئے جائیں گے ۔مزید برآں صدیوں پرانے طبی طریقہ علاج آیوروید ، یونانی کے طریقے بھی دکھائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں تیار ہونے والا سلک کاٹن بھی اس ہاٹ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں اس ہاٹ میں فن کار اپنی فن کاری کے عملی نمونے بھی پیش کریں گے۔

جناب نقوی نے مزید بتایا کہ انہوں نے تمام ریاستوں سے وزرائے اعلیٰ سے خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کریں کہ باصلاحیت فن کاروں اوردستکاروں میں اس نمائش کے تئیں بیداری پیدا کی جائے اور انہیں اپنی درخواستیں نیشنل مائنورٹی ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی ) کو 25 اکتوبر 2016 تک بھیجنے کی ہدایت کی جائے ۔

واضح ہوکہ این ایم ڈی ایف سی انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر میں استاد (ہنر مندی کی تازہ کاری اور روائتی فنون میں تربیت برائے ترقی ) کے پرچم تلے اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے شرکت کرے گا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...