
مرکزی حکومت کے ملازمین کو ملا دیوالی کا تحفہ، دو فیصد مہنگائی بھتہ کا اعلان
نئی دہلی،27اکتوبر (ایجنسی): وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے مہنگائی بھتے (ڈی اے) اور پنشن پانے والوں کیلئے مہنگائی سے راحت (ڈی آر) کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2016 سے نافذ ہوگا اور یہ نظرثانی شدہ بیسک تنخواہ؍ پنشن پر دو فیصد کی درسے ہوگا۔ یہ اضافہ ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی تسلیم شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔
ملازمین کے ڈی اے اور پنشن پانے والوں کےلئے ڈی آر میں اضافے سے سرکاری خزانے کو سالانہ 5622.10 کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔ جبکہ مالی سال 2016-17 میں 8 مہینے کےلئے یہ اخراجات 3748.06 کروڑ روپے ہوں گے۔ اس اضافے سے تقریباً 50.68
لاکھ سرکاری ملازمین اور 54.24 لاکھ پنشن پانے والوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔