
ٹوئٹر نے 350 ملازمین کو کمپنی سے سبکدوش کیا
سین فرانسسکو، 29 اکتوبر (ایجنسی): سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی کمپنی میں زبردست چھنٹنی کی ہے۔ عالمی سطح پر ٹوئٹر کے تقریباً 350 ملازمین کو ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ٹوئٹر کے کل ملازمین کا 9 فیصد ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے مستقبل کے نشانے کو مستحکم کرنے اور لاگت میں تخفیف کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ریکوڈ کی جمعہ کو پیش کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کا اعلان کمپنی کے تیسرے سہ ماہی (2016) یعنی جولائی سے ستمبر کے نتائج کو پیش کرنے کے دوران کیا گیا۔ اس میں تجزیہ نگاروں کی امیدوں کے مطابق نہیں ہوا ہے جس کے ساتھ ہی جمعرات کو دوپہر بعد کاروبار میں ٹوئٹر کے شیئروں میں دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹوئٹر نے ’وائن‘ کو بھی بند کر دیا ہے۔ یہ اس کا موبائل ویڈیو ایپ ہے جہاں صارفین شارٹ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہیں۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورسے نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس ایک واضح منصوبہ ہے۔ ہم ٹوئٹر کو مستقبل میں آگے بڑھانے کی حالت میں لانے کے لیے ضروری بدلاﺅ کر رہے ہیں۔