خام تیل کے پروڈکشن میں تخفیف کا امکان


ویانا، 31 اکتوبر (ایجنسی): خام تیل (کروڈ) پیدا کرنے والے ممالک اب اس کی پیداوار میں تخفیف کر سکتے ہیں۔ اوپیک کے افسروں اور روس جیسے کارٹیل سے الگ رکن ممالک کے درمیان گزشتہ سنیچر کو یہاں کروڈ پیداوار کی تخفیف کے مقصد سے ایک منصوبہ نافذ کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ اگر سبھی ممالک میں اتفاق رائے قائم ہو گیا تو پیداوار میں تخفیف کا اعلان کیا جا سکتا ہے اور اس سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ فی الحال بین الاقوامی بازار میں کروڈ کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ہے۔ اوپیک کے جنرل سکریٹری سانوسی بارکنڈو نے کہا کہ کروڈ کی گلوبل سپلائی زیادہ ہو گئی ہے جبکہ طلب کم ہے۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت بہت گھٹ گئی ہے۔ گلوبل اقتصادی نظام میں ایندھن کی طلب میں بہتری آنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ اس قدر طویل مدت تک تیل پیدا کرنے والے ممالک قیمتوں میں بہتری کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔ کروڈ کی قیمتیں کم رہنے سے خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *