Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹاٹا گروپ کی کامیابی کے لیے مستری کو ہٹانا لازمی تھا: رتن ٹاٹا

by | Nov 2, 2016


ممبئی، 2 نومبر (ایجنسی): ٹاٹا گروپ کے چیئرمین عہدہ سے ہٹائے گئے سائرس مستری اور کمپنی کی موجودہ قیادت کے درمیان زبانی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے۔ کارگزار چیئرمین رتن ٹاٹا نے آج کہا کہ گروپ کی کامیابی کے لیے مستری کو ہٹانا ’لازمی‘ ہو گیا تھا۔ اس سے قبل کل مستری کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ الزام ’غلط اور شرارتی بھرا‘ ہے کہ انھوں نے ٹاٹا ڈوکومو معاملے میں جو کارروائی کی وہ اپنی مرضی سے کی اور رتن ٹاٹا کو اس کی جانکاری نہیں تھی۔ ٹاٹا گروپ نے ڈوکومو معاملے کو عدالت کے زیر غور بتاتے ہوئے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ اب ”الزامات کا تصور کیا جا رہا ہے۔“ رتن ٹاٹا نے 100 ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے اپنے گروپ کے ملازمین کو لکھے ایک پیغام میں کہا ہے ”ٹاٹا سنس کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ منصوبہ بند تھا اور اسے ہدایت کار ٹیم کے اراکین نے پوری سنجیدگی سے لیا اور یہ فیصلہ کیا تھا۔ یہ مشکل فیصلہ احتیاط کے ساتھ اور غور و خوض کے بعد لیا گیا اور ہدایت کار ٹیم اقرار کرتا ہے کہ ٹاٹا گروپ کی مستقبل کی کامیابی کے لیے یہ فیصلہ انتہائی لازمی تھا۔“
ٹاٹا نے مستری کے بیان کے ٹھیک بعد جاری اس خط میں رتن ٹاٹا (78) نے پھر سے گروپ کی قیادت سنبھالنے کے اپنے فیصلے کو مناسب قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے یہ قدم ’استحکام کو برقرار رکھنے‘ اور ’قیادت کی رواداری کے لیے‘ پھر سے کارگزار چیئرمین کا عہدہ سنبھالا ہے۔ انھوں نے ملازمین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ گروپ کو ایک ’عالمی سطح کی قیادت‘ فراہم کریں گے۔“

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...