دالوں کی ایم ایس پی میں 600 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ممکن


نئی دہلی، 2 نومبر (ایجنسی): ربیع کے موسم میں دالوں کی بوائی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کسانوں کو کم از کم حمایتی قیمت (ایم ایس پی) میں زبردست اضافے کا تحفہ دے سکتی ہے۔ مرکزی کابینہ دلہن کے ایم ایس پی کو 600 روپے فی کوئنٹل تک بڑھانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں گیہوں کی ایم ایس پی بھی 100 روپے سے بڑھا کر 1,625 روپے فی کوئنٹل کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال گیہوں کا ایم ایس پی 1,525 روپے فی کوئنٹل طے کیا گیا تھا۔ وزارت زراعت نے ربیع فصلوں کی حمایتی قیمت کو بڑھانے کی تجویز کی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ میں اس پر بحث ہونے کی پوری امید ہے۔ دلہنوں کو چھوڑ کر وزارت نے زرعی قیمت اور لاگت کمیشن (سی اے سی پی) کی سبھی سفارشات کو منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت زراعت نے دلہنوں کے معاملے میں سی اے سی پی کی سفارش کے اوپر 200 روپے فی کوئنٹل کا بونس دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ اگر اس کو مان لیا گیا تو چنا اور مسور کا ایم ایس پی اس سال 600 روپے فی کوئنٹل تک بڑھ سکتا ہے۔
وزارت نے مسور اور چنے کے لیے بونس سمیت 4,000 روپے فی کوئنٹل کی حمایتی قیمت کی تجویز پیش کی ہے۔ گزشتہ سال ان دونوں فصلوں کا ایم ایس پی بڑھا کر بالترتیب 3,500 اور 3,400 روپے فی کوئنٹل کیا گیا تھا۔ دلہنوں کے علاوہ وزارت نے جو کا ایم ایس پی 100 روپے اور سیفلاور کا 300 روپے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *