Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

این ڈی ٹی وی انڈیا پر یک روزہ پابندی ناقابل برداشت

by | Nov 4, 2016

ndtv-india

ممبئی پریس کلب،ایڈیٹرز گلڈ ،بہار اردوجرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ساتھ اردو کے صحافیوں نے بھی پرزور مذمت کی
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی:(معیشت نیوز)’’سر جیکل اسٹرائک کی رپورٹنگ کو بنیاد بناکر این ڈی ٹی وی انڈیا پر یک روزہ پابندی دراصل میڈیا کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے والی مرکز کی نریندر مودی حکومت ایک ایسا ماحول بنانا چاہتی ہے کہجس سے وہ اپنے مخالفین کو تختہ دار پر چڑھا سکے‘‘۔ان خیالات کا اظہار اردو جرنلسٹس فورم کے ذمہ دار دانش ریاض نے پریس اعلامیہ میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’این ڈی ٹی وی انڈیا اپنی غیر جانب دارانہ صحافت کے لیے پوری دنیا میں علحدہ شناخت رکھتا ہے۔ایک ایسے وقت میں جبکہ زر خرید ارنب گوسوامی جیسے لوگ جانبدارانہ صحافت کے ذریعہ روزانہ کروڑوں کما رہے ہیں رویش کمار جیسے صحافی مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔حکومت یہ چاہتی ہے کہ مالی طور پر این ڈی ٹی وی انڈیا کو کمزور کردیا جائے تاکہ اس کی نشریات خود بہ خودبند ہوجائے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے یوںتو بیشتر میڈیا ہائوس کو خرید لیا ہے یا پھر وہ انہیں میڈیا ہائوسیز پر نظر کرم کر رہی ہے جو صرف اور صرف حکومت کی زبان میں باتیں کر رہے ہیں۔ژی نیوز یا انڈیا ٹی وی جس طرح سے حکومت کی چاپلوسی میں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کر رہا ہے اس نے صاف شفاف صحافت پر لوگوں کے اعتبار کو ہی متزلزل کر دیا ہے‘‘۔
اردو پتر کار سنگھ کے صدر احمد اظہار نے وزارت اطلاعات ونشریات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’این ڈی وی انڈیا پر پابندی کسی طور پر گوارہ نہیں کی جائےگی۔تمام صحافی برادری کوچاہئے کہ اس کی پرزور مخالفت کریں۔‘‘
واضح رہے کہ ممبئی پریس کلب نے بھی اپنے پریس اعلامیہ میں پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی کسی طور گوارہ نہیں ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے۔پریس کلب کے مطابق ’’حکومت 1977جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنا چاہتی ہے ‘‘۔سینئر صحافی وویک اگروال نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہاہے کہ ’’حکومت ایک ایک کرکے اپنے مخالفین کو ختم کر دینا چاہتی ہے،آخر یہ کیا ہو رہا ہے؟‘‘
بہار اردو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ذمہ دار ڈاکٹر ریحان غنی کہتے ہیں’’این ڈی ٹی وی کی نشریات پر ایک دن کی پابندی بہ ظاہر پٹھان کوٹ پر دہشت گردانہ حملوں میںمبینہ غیر ذمہ دارانہ رپوررٹنگ کے حوالے سے لگائی جا رہی ہے لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ این ڈی ٹی وی انڈیانے بھوپال فرضی انکائونٹر میں مارے جانے والے آٹھ نوجوانوں کے واقعہ کی اپنی سطح پر تفتیش کر کے جس بے باکی کے ساتھ جیل بیرک سے لے کر انکائونٹر تک کی رپورٹنگ کی اور فرضی انکائونٹر سے پردہ اٹھایا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی حکومت،وہاں کی انتظامیہ اورمرکزی حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوگئی ہے۔ این ڈی ٹی وی انڈیا پر پابندی اسی کا نتیجہ ہے ۔دراصل یہ میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے جس نے ایمرجنسی کی یاد تازہ کردی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ میں این ڈی ٹی وی انڈیا اور رویش کمارکی جرات کو سلام کرتا ہوں کہ وہ حق بیانی کے لیے سینہ سپر ہیں‘‘ ۔
روزنامہ صحافت کے سینئر ایڈیٹر جا و ید جمال الدین کہتے ہیں ’’مجھے حکومت کے اس فیصلہ کے بعد بی جے پی کے ایک بانی اور بزرگ لیڈر لیڈرایل کے اڈوانی کا بیان یاد آگیا جس میں انہوں نے ایمرجنسی کے خطرہ سے الرٹ کیا تھا-تقریباََ سال بھر سے وزیراعظم نریندر مودی کے کام کرنے کا جو طریقہ ہے اور جس طرح وہ پارلیمنٹ اور کابینہ کونظر انداز کررہے ہیں یہ بات کافی تشویشناک ہے-این ڈی ٹی وی نہیں بلکہ یہ ذرائع ابلاغ پر شب خون مارا گیا ہے-ہم سخت الفاظ میں اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہیں اور این ڈی ٹی وی پر 9نومبر کو عائد کردہ پابندی کو فوراً ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘.

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...