حکومت نے ایل اینڈ ٹی کی 1.63 فیصد شراکت داری فروخت کی، ملے 2100 کروڑ روپے


نئی دہلی، 5 نومبر (ایجنسی): حکومت نے جمعہ کو ایل اینڈ ٹی (لارسن اینڈ ٹوبرو) میں ’ایس یو یو ٹی آئی‘ کی 1.63 فیصد شراکت داری فروخت کر کے 2,100 کروڑ روپے جمع کر لیے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق خرید و فروخت کا یہ عمل بلاک معاہدہ کے ذریعہ ہوا جس میں پرائیویٹ تنظیمی سرمایہ کاروں نے خرید کے پورے حصے پر بولی لگا دی اور ایل آئی سی کے لیے کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت تین فیصدی شراکت داری کی فروخت کرنا چاہتی تھی۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ایل اینڈ ٹی میں ایس یو یو ٹی آئی کی 8.16 فیصد شراکت داری ہے۔ حکومت نے 1,415 روپے کی قیمت پر ایل اینڈ ٹی میں ایس یو یو ٹی آئی 1.50 فیسد کی کم از کم شراکت داری کے لیے بازار سے رابطہ کیا تھا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حکومت نے 1.63 فیصد شراکت داری کی فروخت 1,415 روپے کے پچھلی بند قیمت کے مقابلے 2 فیصد کے ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ کی ہے۔ اس معاہدہ کے ذریعہ حکومت کو 2100 کروڑ کی کمائی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *