نئی دہلی، 5 نومبر (ایجنسی): دوسری مصنوعات کے مقابلے دودھ کے پروڈکشن اور اسٹوریج کے لیے اسٹینلس اسٹیل سب سے صحت مند اور طبیعاتی طور پر سب سے مناسب ہے۔ محفوظ اور صحت افزا ڈیری پروڈکٹس کے لیے انڈین ڈیری ایسو سی ایشن (آئی ڈی اے) نے ڈیری صنعت میں اسٹینلس اسٹیل کا استعمال بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آئی ڈی اے کے ذریعہ جمعہ کے روز دن بھر چلائے گئے ایک سمینار میں مقررین نے اس بات کا اظہار خیال کیا اور کہا کہ صحت، معیار اور فوڈ سیکورٹی اسٹینڈرڈ پر بڑھتی توجہ کے سبب اسٹینلس اسٹیل کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ اسے مزید فروغ دیا جائے گا جس سے عام لوگوں کی بہتر صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس) نے بہترین مصنوعات کے استعمال کے عزم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اسٹینلس اسٹیل کے دودھ کے ڈبوں کی ڈیزائننگ کے لیے نئے پیمانے جاری کیے ہیں۔ انڈین اسٹینلس اسٹیل ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن (آئی ایس اے ایس ڈی اے) اور انڈین ڈیری ایسو سی ایشن نے جندل اسٹینلس کے تعاون سے ”فوڈ پروڈکٹس کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے ڈیری میں اسٹینلس اسٹیل کا استعمال‘ موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...