پرائیویٹ غلّہ گوداموں سے متعلق بین الاقوامی سمینار 9 نومبر کو


نئی دہلی،08نومبر: زراعت اور کسانوں کی فلاح کی وزارت کی جانب سے فوڈ اینڈ ایگریکچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے اشتراک سے نئی دہلی میں پرائیویٹ غلہ گوداموں کی پیمائش کے طریقوں اور نظریات ایک تین روزہ بین الاقوامی سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہ سمینا ر زرعی بازار کے اطلاعاتی نظام (اسٹرینگتھننگ،ایگریکلچرل مارکیٹ انفارمیشن سسٹم ) کے منصوبے کے ایک اہم جزو کی حیثیت سے اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈی اے سی اور ایف ڈبلیو کے محکمے کے سکریٹری جناب ایس کے پٹنائک کل اس سمینارکا افتتاح کریں گے ۔

اس بین الاقوامی سمینار میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین پرائیویٹ غلہ گوداموں کی پیمائش اور اندازہ کاری سے متعلق اپنے طریقوں اور تجربات کی تفصیل بیان کریں گے ۔ ان اندازہ کاریوں سے جدید اورترقی پسند زرعی پالیسیوں اور اقدامات کے لئے بہتر فیصلے لینے میں معاونت ہوگی۔

اس تین روزہ بین الاقوامی سمینار میں آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، برازیل ،چین ،یوروپی ممالک ،ہندوستان ، انڈونیشیا ،جاپان ،میکسیکو ، نائجیریا ، فلیپین ، تھائی لینڈ ، یوکرین ، ویتنام ، امریکہ اور ایف اے او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ علاوہ ازیں حکومت ہند کی متعلقہ تنظیموں اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور ماہرین اور کاروباری دعوے دار بھی اس سمینار میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *