Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

کالا دھن تو بیرون ممالک بینکوں میں جمع ہے: آل انڈیا بینک ایمپلائی ایسو سی ایشن

by | Nov 9, 2016


چنئی، 9 نومبر (ایجنسی): آل انڈیا بینک ایمپلائی ایسو سی ایشن (اے آئی بی ای اے) کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ واپس لینے سے کالے دھن پر لگام لگانے میں مدد نہیں ملے گی کیوں کہ وہ تو بیرون ممالک بینکوں، بیرونی کرنسی، سونے یا دیگر ملکیت کی شکل میں جمع ہے۔ اے آئی بی ای اے کے جنرل سکریٹری سی ایچ وینکٹ چلم نے منگل کی رات ہی یہ بات کہہ دی کہ ”ہر کوئی جانتا ہے کہ اکثر کالا دھن نقدی کی صورت میں کم اور بیرون ممالک بینکوں، بیرونی کرنسی، سونے یا دیگر ملکیت کی شکل میں جمع ہے۔ اس لیے صرف یہ قدم کالے دھن کو باہر لانے میں معاون ثابت نہیں ہوگا۔“
وینکٹ چلم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ”اس قدم سے نقلی نوٹوں کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے جب تک ہم نقلی نوٹوں کے اصل اسباب پر قدغن نہیں لگائیں گے نقلی نوٹ آ ہی جائیں گے۔“ وینکٹ چلم کے مطابق کمرشیل بینکوں کی تقریباً 85 ہزار برانچ اور کو آپریٹو بینکوں کی تقریباً 1 لاکھ برانچ ہیں۔ ملک بھر میں تقریباً 1,02,000 اے ٹی ایم ہیں۔ جب تک آر بی آئی بینکوں کی برانچوں اور اے ٹی ایم میں نئے نوٹوں کی فراہمی نہیں کرتا، جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کسی بھی طرح ممکن نہیں ہے، عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، کیوں کہ 500 اور 1000 کا نوٹ ہر شخص کے ذریعہ بے حد روانی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔“

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...