2022 تک راجستھان میں کسانوں کی آمدنی دگنی ہوجائے گی: موہن سنگھ


نئی دہلی، 12 نومبر:زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھان موہن سنگھ نے آج راجستھان کے شہر جے پور میں گلوبل راجستھان ایگری ٹیک کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ راجستھان پچھلے دو سالوں سے پالیسی سے متعلق فیصلوں میں کافی آگے ہے۔ اس کی وجہ سے یہ ریاست 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ زراعت کے وزیر نے کہا کہ گلوبل راجستھان ایگری ٹیک کانفرنس سے دو اہم مقاصد حاصل ہوئے ہیں۔ پہلا تو یہ کہ زراعت سے متعلق ٹیکنالوجیز کے لئے ترقی کا راستہ ہموار ہوا ہے دوسرا یہ کہ کسان برادری کے سامنے دنیا میں زرعی سیکٹر سے متعلق بہترین طریقہ کار سامنے آیا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں بہت سی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں تاکہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فارم کو آبپاشی کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نامیاتی فارمنگ کے تحت پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا شروع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقے کو کاشت کے تحت لایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *