
سنسیکس میں آج پھر 514 پوائنٹ کی زبردست گراوٹ درج
ممبئی، 15 نومبر (ایجنسی): ملک کے شیئر بازاروں میں منگل کو زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ اہم سنسیکس 514.9 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 26,304.63 پر اور نفٹی 187.85 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 8,108.45 پر بند ہوا۔ سنسیکس صبح 9.21 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 26,809.61 پر کھلا اور 514.19 پوائنٹ یا 1.92 فیصد گراوٹ کے ساتھ 26,304.63 پر بند ہوا۔ دن بھر کے کاروبار میں سنسیکس نے 26,809.61 کے اوپری اور 26,253.63 کے ذیلی سطح کو چھوا۔ نفٹی صبح 11.45 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 8,284.85 پر کھلا اور 187.85 پوائنٹ یا 2.26 فیصد گراوٹ کے ساتھ 8,108.45 پر بند ہوا۔ دن بھر میں نفٹی نے 8,288.55 کے اوپری اور 8,093.20 کے ذیلی سطح کو چھوا۔