نئی دہلی،16 نومبر: گزشتہ سال جون میں شروع کی گئی اسکیم پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی)کے تحت شہری علاقوں میں اقتصادی اعتبارسے کمزورطبقات (ای ڈبلیوایس)کے لئے اب تک مجموعی طورپر 12،27088 سستے مکان کی تعمیر کو منظوری دی جا چکی ہے۔ اس کے لئے مجموعی طورپر 19،682کروڑروپے کی امداد کا عہد کیاگیا تھا، جس میں سے 6،172 کروڑروپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری غریبی کی روک تھام کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ 2،21،373مکانات کی تعمیر کا کام شروع ہو چکاہے، جن میں سے 48،236 مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
اس ضمن میں جو منظور ی دی گئی ہے، اس کی تفصیل ریاست وار حسب ذیل ہے:آندھرپردیش (1،94،884)، گجرات (1،20،782) ، مغربی بنگال (1،22،915)، مہاراشٹر (1،18،252)، کرناٹک (82،964)، تلنگانہ (81،920)، مدھیہ پردیش (67،893)، بہار(63،017)، تمل ناڈو (61،711)، اڈیشہ (46،798) اور تریپورہ (45،905)۔
اب تک 59،515تے مکانا کی تعمیر کے ساتھ گجرات سب سے آگے ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو(34،976)، مدھیہ پردیش(29،467)، مغربی بنگال (20،007)، بہار (16،002)، راجستھان (13،449)، جھارکھنڈ (10،212)، کرناٹک (9،335)، آندھرپردیش (5،671) اور اڈیشہ (4،105) کا نمبرہے۔ پی ایم اے وائی (شہری)کے تحت فی مکان اہل مستفدین کو اسکیم کے چار اجزاء کے تحت ایک لاکھ سے دو لاکھ تیس ہزار تک کی مرکزی امداد دی جاتی ہے۔