
نقدی رکھنے اور ٹرانجیکشن کی حد بھی طے کر سکتی ہے حکومت!
ممبئی، 18 نومبر (ایجنسی): 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ بند کرنے کے بعد اب حکومت کالے دھن اور بدعنوانی پر لگام لگانے کے لیے مزید قدم اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ اب حکومت نقد نکالے، ٹرانجیکشن اور کوئی اپنے پاس کتنا پیسہ رکھ سکتا ہے، اس بھی حد طے کر سکتی ہے۔ یہ حد لمیٹڈ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں پر بھی نافذ ہوگا۔ ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر ٹیکس افسران اور ماہرین سے ایسے قدم کے بارے میں رائے دینے کے لیے کہا گیا تھا۔ ایسے میں انڈسٹری پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسا قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی افسران سے پوچھا گیا تھا کہ کیش ٹرانجیکشن گھٹانے کے بارے میں ایس آئی ٹی کی تجویز کو کیا نافذ کیا جا سکتا ہے؟ اس سوال کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اگر اس قانون کو نافذ کریں گے تو لوگوں کو کس طرح کے مسائل اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایس آئی ٹی نے اس سال جولائی میں صلاح دی تھی کہ رقم ٹرانجیکشن کی حد 3 لاکھ روپے اور کیش ہولڈنگز کی حد 15 لاکھ روپے طے کر دیا جائے۔