غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے 86.4 فیصد کا اضافہ


نئی دہلی،18 نومبر: ماہ اکتوبر2016 کے دوران ای-ٹورسٹ ویزاپر مجموعی طور پر 105268 غیر ملکی سیاح بھارت آئے، جبکہ ماہ اکتوبر 2015 کے دوران 56477 سیاح بھارت آئے تھے، اس طرح سے سیاحوں کی آمدمیں 86.4فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ سب سے زیادہ تعداد میں برطانیہ کے سیاح(22.9)فیصد بھارت آئے۔ اس کے بعد امریکی سیاح (12.1)فیصد اور فرانس کے سیاح (6.6)فیصد بھارت آئے۔ یہ تمام تر سیاح ماہ اکتوبر 2016 کے دوران ای-ٹورسٹ ویزا سہولت کا فائدہ اٹھاکر بھارت آئے ہیں۔

واضح رہے کہ ای –ٹورسٹ ویزا سہولت حکومت ہند نے 150 ممالک کے شہریوں کو فراہم کرائی ہے، جو بھارت کے 16 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آتے ہیں۔ اکتوبر 2016 کے دوران ای-ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے والے اور بھارت آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 2015 کے اسی مہینے کےدوران آنے والے سیاحوں کی تعداد کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *