Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چین سے پلاسٹک سے بنی اشیا کی درآمد پر پابندی

by | Nov 22, 2016


نئی دہلی، 22 نومبر:  صنعت و تجارت کی وزیر محترمہ سیتا رمن نے اپنے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایا کہ حکومت نے 4 اپریل 2016 کو خطرناک اور دیگر فضلات (روک تھام اور بین سرحدی نقل و حمل) ضابطہ 2016 کے ذریعہ خطرناک مواد سے متعلق اپنے ضابطے کا جامع طور پر جائزہ لیا۔ مذکورہ بالا ضابطے کے شیڈول  vi میں پلاسٹک کے فضلات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس کے بعد سے تمام ملکوں سے اس اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی تجارتی پالیسی (2020-2015) میں خصوصیت کے ساتھ  استثنیٰ کے بغیر پیدا ہونے والی گھریلو اشیا کے لئے قابل عمل گھریلو قوانین / ضوابط/ آرڈرز/ ریگولیشنز/ تکنیکی خصوصیات/ ماحولیات/ سیفٹی اور صحت معیارات کے ذریعہ درآمد ہونے والی ناقص معیار کی اشیا کے معاملے میں تحفظات فراہم کرانے کے لئے مذکورہ قوانین اور ضابطے درآمد ہونے والی اشیا کے لئے  بھی قابل عمل ہوں گے۔

ہندوستان نے اپنے ماحول، اپنے عوام۔ نباتات اور حیوانات کی زندگی اور صحت کے تحفظ کے لئے ایک وسیع اور فعال آئینی فریم ورک اور ایک ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔ مذکورہ ضابطہ کے حصہ (ا لف) اور (ب) میں درج  کے مطابق خطرناک اشیا سے متعلق ضابطوں کے عالوہ بی آئی ایس معیارات جو گھریلو اشیا کے لئے قابل عمل ہیں، وہ درآمدات اشیا کے لئے بھی قابل عمل ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پلاسٹک سے متعلق ایک معیارات کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں کیمیکلز اینڈ پیٹروکیمیکلز، پلیکسوسل، پلاسٹ انڈیا، انٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اور دوسرے متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...