Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

آئی آئی ٹی ایف 2016: ڈیجیٹل تجارتی میلہ

by | Nov 22, 2016


نئی دہلی۔22 نومبر:اس سال انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر یعنی بھارتی بین الاقوامی تجارتی میلے 2016(آئی آئی ٹی ایف) کا عنوان ڈیجیٹل انڈیا سے معنون ہے جو محترم وزیراعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے سے مربوط ہے۔ یہ عنوان اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے توسط سے عوامی خدمات کے پورے متنوع نظام کو یکسر بدل دینے کے مقصد کا حامل ہونے کی وجہ سے خصوصی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا کا آغاز بھارت کو اعدادی لحاظ سے آراستہ وپیراستہ وعلم پر مبنی معیشت میں بدلنے کے خواب کے ساتھ کیا تھا۔ تجارت وصنعت کی وزارت نے بھی اپنی تمام تر سرگرمیوں میں شفافیت واحتساب وجوابدہی لانے پر زور دیا ہے۔ اس کے چند مثالوں میں جی ایس ٹی این ایم و یو پر دستخط ، ایکزم تجزیہ ڈیش بورڈ کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا کا پروگرام کے ایک جزو کے طور پر آئی ٹی او پی نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ آئی آئی ٹی ایف جیسے بڑے میلے کا اہتمام جس میں 7000 مندوبین شامل ہیں اور اس کا اہتمام زائد از ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں کیا گیا ہے، ڈیجیٹل عمل کے ذریعے کس طرح سے ممکن ہے۔ آئی ٹی او پی نے پہلی مرتبہ آن لائن اسپیس بکنگ کا کام شروع کیا ہے۔ اسی نظام کی وجہ سے مختلف ممالک کے مندوبین ادائیگی کے مخصوص طریقہ کار کے ذریعے اپنی پسند کی جگہ کی بکنگ آن لائن کرنے میں کامیاب رہے اور کہیں کوئی سقم واقع نہیں ہوا۔ گزشتہ برس تک آن لائن ٹکٹ کی فروخت محض کاروباری دنوں تک کیلئے محدود ہوتی تھی تاہم اب آئی آئی ٹی ایف 2016 کے تمام دنوں میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا انتظام ہے۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے طریقے کی آسانی کی وجہ سے وزیٹر بڑی سہولت سے لائن میں کھڑے ہونے کی زحمت اٹھائے بغیر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس سال بہت سے شائقین نے آن لائن ٹکٹ خریدنا ہی بہتر خیال کیا ہے۔ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی تعداد 21 نومبر 2016 تک 2896 سے بڑھ کر 15574 تک پہنچ گئی ہے۔ آئی آئی ٹی ایف 2016 میں آئی ٹی پی او کے ذریعے یوزر فرینڈلی موبائل ایپ بھی فراہم کرایا گیا ہے جس کے توسط سے وزیٹر چٹکیوں میں تجارتی میلے کے بارے میں تمام تر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ موبائیل ایپ پوری طرح سے ایک وسیع کیٹلاگ کی حیثیت رکھتا ہے تاہم اسے جیب میں رکھا جاسکتا ہے اور اس میں نمائش لگانے والوں تمام طرح کی اطلاعات ، فلو ر پلان ، تلاش کرنے کی سہولت ، مصنوعات کا ڈسپلے، دیگر سہولیات وغیرہ کی تفصیلات دستیاب رہتی ہیں۔

پرانے نوٹوں کی قدر وقیمت منسوخ ہونے سے بھی ڈیجیٹل انڈیا پہل قدمیوں کو زبردست تقویت ملی ہے۔ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں، صناعوں، ایگزیبیٹروں ، مندوبین کی آسانی کیلئے آئی ٹی پی او نے ایس بی آئی، ایکسس بینک، پے ٹائم اور فری چارج کے ساتھ نقدی کی ادائیگی کے بغیر خریداری ممکن بنانے کیلئے وزیٹروں کی سہولت کیلئے رابطہ قائم کیا ہے ۔ 21 نومبر 2016 تک ایس بی آئی اور ایکسس بینک نے بالترتیب 292 اور 55 سوائپ مشینیں اور پے ٹائم اور فری چارج نے بالترتیب 700 اور 370 ای ۔ والٹ دستیاب کرا دیے تھے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...