نئی دہلی، 23 نومبر: نوٹ بندی کے بعد رئیل اسٹیٹ کاروبار کا حال بہت برا ہے۔ پہلے سے ہی بحران کی شکار اس کاروبار کو نوٹ بندی کے بعد مزید نقصان پہنچا ہے۔ نقدی لین دین پر سختی سے پراپرٹی کی قیمت میں تقریباً 30 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کے سخت تیور سے پراپرٹی مارکیٹ بری طرح سہما ہوا ہے۔ جس طرح کے اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ جہاں ایک طرف پراپرٹی کی قیمت میں گراوٹ ہوئی ہے وہیں خریداروں کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ دراصل پراپرٹی ڈیلنگ میں آن لائن ٹرانسفر سے زیادہ نقد کا لین دین ہی کیا جاتا تھا اور نوٹ بندی کے فیصلہ کے بعد لوگوں کے پاس نقدی کی کمی ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن ٹرانسفر سے پرہیز کرنے والے لوگوں کے لیے پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...