Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

نوٹ بندی کے بعد 130 کروڑ روپے کی نقدی و زیورات ضبط

by | Dec 7, 2016


نئی دہلی، 7 دسمبر (ایجنسی): نوٹ بندی کے بعد 130 کروڑ روپے کی نقدی اور زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس دہندگان نے تقریباً 2000 کروڑ روپے کے بے حسابی رقم کا انکشاف کیا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ نے بتایا کہ تقریباً 30 معاملے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی بی آئی کو آگے جانچ کے لیے سپرد کیے گئے ہیں۔ سی بی ڈی ٹی نے بیان میں کہا کہ محکمہ نے 8 نومبر کے بعد تقریباً 400 معاملوں میں ’تیز تحقیقات‘ کی ہے۔ محکمہ ¿ ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ گڑبڑیوں کا پتہ لگانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سی بی ڈی ٹی نے کہا ”انکم ٹیکس قانون سے آگے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد ایسے معاملوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ان میں مجرمانہ معاملوں کی جانچ اور ضروری کارروائی کریں گے۔ 30 سے زائد معاملے ای ڈی کے پاس پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں اور انھیں سی بی آئی کو بھی بھیجا جا رہا ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک کے ایک اعداد و شمار کے مطابق 27 نومبر تک بینکوں میں 8.45 لاکھ کروڑ روپے کے پرانے نوٹ جمع کرائے گئے تھے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کو بھیجے گئے معاملوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اس کی ممبئی یونٹ نے ایک ایسا معاملہ بھیجا ہے جس میں 80 لاکھ روپے کے نئے بڑے نوٹ پکڑے گئے ہیں۔ بنگلورو کی تفتیشی یونٹ نے سب سے زائد 18 معاملے ای ڈی کو بھیجے ہیں۔ یہ ایسے معاملے ہیں جن میں بڑی مقدار میں نئے بڑے نوٹ ضبط کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...