قومی آیوش مشن: جموں و کشمیر کے لئے 815.667 لاکھ روپے مختص


نئی دہلی، 8 دسمبر (ایجنسی): آیوش کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب شری پدیسونائیک نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی آیوش مشن کی مرکزی اسکیم کے تحت رواں سال کے دوران جموں و کشمیر کے لئے 815.667 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔ البتہ مرکزی سیکٹر ا سکیموں کے تحت ر یاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار طور پر رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر سمیت ملک میں آیوش کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں جن میں 50 بستروں والے مربوط آیوش اسپتال کا قیام، مخصوص ریاستی سرکار کے آیوش اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی تجدید کاری ، ریاستی سرکار کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی اداروں کی تجدید کاری، ان ریاستوں میں نئی ریاستی سرکار کی آیوش تعلیمی اداروں کا قیام شامل ہے جہاں یہ گورنمنٹ سیکٹر میں دستیاب نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *