ہند – برطانیہ آسان کاروبار کے موضوع پر کانفرنس منعقد


نئی دہلی،8 دسمبر:آسان کاروبار کے لئے ہند – برطانیہ کانفرنس کا افتتاح مشترکہ طور پر تجارت وصنعت کی وزارت کے تحت صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کے سکریٹری جناب رمیش ابھشیک اور برطانیہ کے ہائی کمشنر سر ڈومنک ایسکوئٹ نے 8 دسمبر 2016 کو یہاں نئی دلی میں کیا۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے مابین کلیدی باہمی شراکت داری کو اگلی سطح پر پہنچانے میں پہلے زینے کے طورپر کام کرے گی۔

بھارت اور برطانیہ کے مابین آسان کاروبار سے متعلق شراکتداری اس لئے از حد اہم ہے کیونکہ تجارت ، سرمایہ کاری ،جدید کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں ساز گار کاروباری ماحول کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔ یہ کانفرنس گزشتہ مہینے برطانیہ کی محترمہ تھریسا مے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ‘ظاہر کردہ عزم کے مطابق دونوں ممالک کے ماہرین کا ایک ایسا فورم فراہم کرے گی جس کے ذریعہ دونوں جانب کے بہترین طریقہ ہائے کاروبارطرفین کے علم میں آسکیں اور ایسے روابط عمل میں آسکیں جن کے توسط سے مستقبل میں تعاون اور اشتراک کرنا آسان ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے برطانیہ کی وزیر اعظم نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور دونوں وزرائے اعظم یعنی جناب نریندر مودی اور محترمہ تھریسا مے نے کاروبار کو آسان کرنے سے متعلق مفاہمتی عرضداشت کے باہم تبادلے کی تقریب کو بہ نفس نفیس ملاحظہ بھی کیا تھا ۔اسی مفاہمتی عرضداشت کے ذریعہ یہ بھی طے پایا تھا کہ بھارت اور برطانیہ کس طرح اپنی اپنی مہارت اور بہترین طریقہ ہائے کار کو باہم شئیر کرنے کے لئے کس طرح سے مل جل کرکام کریں گے۔

مذکورہ کانفرنس اسی عمل کا اگلا قدم ہے اور اس کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتو ں کے ماہرین برطانوی ماہرین کے رابطے میں آئے ہیں ۔ اس کانفرنس کے دوران ہونے والی گفت وشنید دیگر شعبوں کے علاوہ ضابطہ جاتی اصلاحات ، نگرانی اصلاحات ، ٹیکس انتظامیہ ، تجارتی آسانیاں ، بجلی کی فراہمی ، دیوالیہ پن ،آراضی کی رجسٹری اور معیارات جیسے پہلوؤ ں کا احاطہ کرے گی۔ یہ کانفرنس اپنے آپ میں کاروبار کو آسان کرنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے قدموں کے سلسلے میں سب سے اولوالعزم قدم ہوگی ۔ اس کے تحت بھارت کے ذریعہ اپنی معیشت حیوانات سے وابستہ کاروبار کے نظام کو آسان بنانے پر مرکوز کی جانے والی توجہ کا تعارف بھی کرایا جاسکے گا، بھارت کو کاروبار کا مرکز بنانے اور برطانیہ کی حکومت کی جانب سے عالمی طور پر معروف کاروباری معیشت حیوانا ت کے نظام اور طریقہ ہائے کار کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات بھی اجاگر ہوسکیں گے۔ مختلف بھارتی ریاستی حکومتوں کے نمائندگا ن اپنے یہاں کئے گئے کاروباری اصلاحات کے ایکشن پلان ،نفاذ کی حکمت عملی ،اسباق اور رجحانات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *