Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صدر جمہوریہ نے ’’سو ملین کے لیے سو ملین‘‘ مہم کا آغاز کیا

by | Dec 12, 2016


نئی دہلی، 12 دسمبر: صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے راشٹر پتی بھون میں کیلاش ستیارتھی چلڈرنس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ’’سو ملین کے لیے سو ملین ‘‘ مہم کا اپنے 81 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آ غاز کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ راشٹر پتی بھون جو کہ ہمارے جمہوریہ کی جمہوریت، تکثیریت اور سیکولرزم کا عکاس ہے ، سے نوبل انعام یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی کی قیادت میں چلنے والی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی اور دنیا میں معاشی ترقی کے باوجود ابھی بھی سو ملین بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ۔ انہیں اپنے بچپن سے محروم کیا جارہا ہے اور مختلف طریقے سے ان کا استحصال ہو رہا ہے ۔ دنیا کو بغیر کسی تاخیر کے یہ اعتراف کرنا چاہیے اور جب تک ہمارے بچے محفوظ نہین تب تک کوئی ترقی نہیں ہوسکتی ۔ جب تک انسانیت کی بہتری کے لیے انہیں آزاد اور مواقع فرہم نہیں کئے جاتے تب تک ترقی ممکن نہیں۔ ان کے لیے ایک روشن اور تابناک اور غریبی اور تشدد سے عاری مستقبل کو یقینی بنانا ہمارا فرض اولین ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 100 ملین حاشیہ بردار بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کی غرض سے 100 ملین نوجوانوں کو اکٹھا کرنے کی یہ عالمی کوشش ایک تبدیلی کی شروعات ہے ۔ یہ مناسب ہے کہ اس مہم کی ابتدا ہندوستان سے ہورہی ہے جو کہ نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے ۔

’’100 ملین کے لیے 100 ملین‘‘ مہم کا مقصد دنیا کے 100 ملین حاشیہ بردار بچوں کی بچہ مزدوری ، غلامی ، تشدد سے نجات اور انہیں آئندہ پانچ برسوں میں محفوظ ، آزاد اور تعلیم یافتہ بنانے کی غرض سے 100 ملین نوجوانوں کو اکٹھا کرنا ہے ۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...