ایکسس بینک کا لائسنس ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: آر بی آئی


ممبئی، 13 دسمبر (ایجنسی): ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایکسس بینک کا لائسنس ختم کرنے کی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹ میں نوٹ بندی کے بعد بینک کے کچھ افسران کی غیر قانونی کارروائیوں میں پکڑے جانے کے بعد بینک کا لائسنس ختم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔ سنٹرل بینک نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ”آر بی آئی نے ایکسس بینک کے برانچ میں کچھ سنگین بے ضابطگیوں کے مدنظر اس کا بینکنگ لائسنس ختم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔“
آر بی آئی کا یہ بیان ایک علاقائی نیوز ایجنسی میں شائع خبر کے بعد آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ آر بی آئی ایکسس بینک کا لائسنس منسوخ کرنے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایکسس بینک نے بھی کہا تھا کہ اس کے خلاف سنٹرل بینک ایسی کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے۔ یہ خبر بے بنیاد اور شرارتی عناصر کے ذریعہ پھیلائی گئی ہے۔ ایکسس بینک نے بی ایس ای میں داخل اپنی رپورٹ میں کہا ”ہم آپ کی توجہ اس طرف دلانا چاہتے ہیں کہ ایک علاقائی اخبار نے بینک کے خلاف ریگولیٹری کے ذریعہ کارروائی پر غور کرنے کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر شائع کی ہے۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *