Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ نے سعودی عرب کو بعض ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا

by | Dec 14, 2016


واشنگٹن، 14 دسمبر: ایک امریکی اہل کار نے بتایا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو چند جدید ہتھیاروں کی مجوزہ فروخت روک دے گا، جس کی وجہ یمنی خانہ جنگی میں سعودی فوجی سرگرمیوں پر تشویش بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

اہل کار نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے سعودی عرب کو فضا سے ہدف بنانے والے جدید ترین اسلحے کی فروخت منسوخ کر دی ہے، جو امریکہ کا ایک کلیدی اتحادی ہے۔

اہل کار نے کہا ہے کہ ”یہ اُس تشویش کا براہ راست اظہار ہے جو ہمیں سعودی عرب سے متعلق ہے، جس کی وجہ سے شہری ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں”۔

جدید ترین ہتھیاروں کی فروخت کی منسوخی کے علاوہ، سعودی فضائی فوج کے اہل کاروں کی نشانہ بازی کی مہارت میں بہتری لانے کے لیے ضروری تربیت کا بندوبست کیا جائے گا، جو معاملہ اوباما انتظامیہ کی مستقل پریشانی کا باعث بنا رہا ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بگاڑ آسکتا ہے، ایسے میں جب منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی حکومت کے انتظامی شعبے کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے اگست میں کہا تھا کہ مارچ 2015ء سے اب تک یمن میں سعودی قیادت والا اتحاد 3800 شہریوں میں سے تقریباً 60 فی صد کی ہلاکت کا ذمہ دار رہا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے چند دیگر اداروں نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی جنگی حرکات کی حمایت جاری رکھنے، اُسے ہتھیاروں کی فروخت اور سعودی قیادت والے اتحاد کے لڑاکا جیٹ طیاروں کو ایندھن کی فراہمی پر امریکہ پر نکتہ چینی کی ہے۔ حقوق انسانی کے چند گروپوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی قیادت والا اتحاد شفا خانوں، کارخانوں، مارکیٹوں اور اسکولوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جو اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...