Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بغدادی کی خبر دینے پر انعام کی رقم 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بڑھانے کا اعلان

by | Dec 17, 2016


واشنگٹن، 17 دسمبر (ایجنسی): امریکہ نے داعش کے رہنما، ابو بکر البغدادی کے بارے میں اطلاع دینے پر، جس سے وہ پکڑا جائے، انعام کی رقم دو کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ’ریوارڈ فور جسٹس پروگرام‘ نے جمعے کے روز انعام کی رقم میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغدادی امن کے لیے خطرے کا باعث ہے، جن خطرات میں حالیہ برسوں کے دوران خاصا اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انعام کسی کو بھی دیا جا سکتا ہے جو اس شدت پسند کے ’’ٹھکانے کے بارے میں اطلاع دے، جس سے اُس کی گرفتاری عمل میں آسکے اور اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے‘‘۔

محکمہٴ خارجہ کے بقول، ’’البغدادی کے زیر اثر دولت اسلامیہ مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار رہا ہے، جس میں جاپان، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے متعدد سولین یرغمالیوں کا وحشیانہ قتل شامل ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش ’’اپنی خودساختہ خلافت کی حدود سے باہر دہشت گرد حملے کر گزرا ہے یا اس کا حکم دیا ہے‘‘۔

بغدادی نے دو برس قبل مسلم خلافت کے بانی ہونے کا اعلان کیا۔ عام طور پر وہ نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔ تاہم، گذشتہ ماہ اُنھوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ عراق کے شہر موصل کے دفاع کی حمایت کی گئی۔

بغدادی کا ٹھکانہ معلوم نہیں۔ لیکن، عام خیال ہے کہ وہ موصل میں یا پھر شام کے ساتھ ملنے والی سرحد کےقریب شہر کے باہر کسی مقام پر چھپا ہوا ہے۔

اہل کاروں کا خیال ہے کہ اتحادی فوج کی جانب سے موصل پر حملے کے بعد، جائے پناہ کی تلاش میں بغدادی یا اُن کے چوٹی کے سرغنے بھاگ نکلے ہوں گے۔

متعدد بار یہ خبریں آچکی ہیں کہ بغدادی زخمی ہے یا ہلاک ہوچکا ہے۔ لیکن، اِن دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو پائی۔

جولائی، سنہ 2014 کے اوائل میں میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بغدادی نے مغرب کی مذمت کی اور تمام مسلمانوں، خاص طور پر فوج، طبی عملے، انتظامیہ اور عوامی خدمت کا تجربہ رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ خلافت کی جانب ہجرت کریں، ’’ہتھیار اٹھائیں، لڑیں اور لڑتے رہیں‘‘۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...