Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وزیر مملکت جتندر سنگھ کی بڑے صنعتی لیڈروں سے ملاقات

by | Dec 19, 2016


نئی دہلی، 19 دسمبر (ایجنسی): شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے محکمے کے وزیر مملکت اور وزیراعظم کے دفتر میں پرسانیل، پبلک گریوانسیز اینڈ پینسنز ، ایٹمی توانائی اور علوم خلائیات کے محکموں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گزشتہ روز ممبئی میں صنعتی دنیا کے بڑے لیڈروں سے گفتگو کی ، اس گفتگو کے دوران شمال مشرقی خطے میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کے وسائل اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو میں ملک کے 150 سال قدیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حیثیت کے حامل انڈین مرچنٹ چیمبر (آئی ایم سی) کے ممبران اور مہاراشٹر کے وزیر سیاحت جناب جئے کمار راول نے شرکت کی۔

اس موقع پر آئی ایم سی کے صدر جناب دیپک پریم نارائن ، سابق صدر جناب پردیپ چینائی ، مہاراشٹر کے وزیر سیاحت جناب جئے کمار راول ، اور ممبئی کے سرکردہ صنعت کاروں اور دیگر اکابر شخصیات کی موجودگی میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبئی میں ایک نارتھ ایسٹ ڈیسک قائم کی جائے گی جو شمال مشرقی خطے میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لئے مہاراشٹر اور ملک کےدیگر مغربی علاقوں سے سرمایہ کاری کے اُمور پر توجہ مرکوز کرےگی۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی خطے کے فروغ و ترقی میں تعاون کی اپیل پر مثبت رویہ اختیار کرنے کیلئے آئی ایم سی اور اس گفتگو میں شامل بڑے صنعتی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں بہت کچھ ایسا موجودہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اب تک بیشتر ایسےعلاقے ہیں جن سے ا ستفادہ نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ یا تو باہر کی دنیا کے لوگ ان سے واقف نہیں ہیں یا انہیں ان علاقوں میں کام کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عجیب وغریب تضادہے ممبئی، مہاراشٹر اور گجرات سے بڑی تعداد میں سیاح قریبی پڑوسی بینکاک اور کاٹھمنڈو جیسے بیرونی ملکوں کے سفر کے تو خواہشمند رہتے ہیں لیکن اپنے شیلانگ اور گنگٹوک کے سفر کی ترغیب نہیں دی جاتی جہاں انہیں کفایتی خرچ پر ہی بہت کچھ حاصل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شیلانگ جیسے علاقے کے سفر کیلئے غیرملکی سیاحوں کی تعداد ہندوستانی سیاحوں کے

مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بارے میں ملک کے دیگر علاقوں میں بیداری پیدا نہیں ہوسکی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے سیاحت کو حکومت ہند کے ، ’’اسٹارٹ اپ انڈیا ‘‘ کے ساتھ مربوط کرنے پر بھی زور دیا کہ اس سے نہ صرف یہ کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع حاصل ہوں گے بلکہ روزگارکے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان اجنبی علاقوں کا جائزہ لینے میں دلچسپی رکھتا ہے اور سرکار کا محکمہ سیاحت اور آئی ایم سی ملکر سیاحت کے فروغ کیلئے کام کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...