بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے موضوع پر نمائش

نئی دہلی،21؍دسمبر، آئی پی ایس افسران کی بیگمات کی فلاحی انجمن (آئی پی ایس ڈبلیو ڈبلیو اے) نے نئی دہلی کے نیو موتی باغ کمپلیکس کے سینٹرل پارک میں 18 دسمبر 2016 کو ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ نمائش کا انعقاد کیا۔ اس نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ رجناتھ سنگھ کی اہلیہ محترمہ ساوتری سنگھ نے کیا۔

اس نمائش میں دیگر کے علاوہ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب راجیوپرتاپ روڈی کی اہلیہ محترمہ نیلم پرتاپ روڈی نے بھی شرکت کی۔پارلیمنٹ کی رکن محترمہ میناکشی لیکھی اور معروف اداکارہ محترمہ پونم ڈھلوں نے شام میں نمائش کے اختتام کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ نمائش ایک عظیم مقصد کیلئے اور لڑکیوں کے مجموعی فروغ اور ترقی کی خاطر منعقد کی گئی تھی۔ مرکزی مسلح پولیس فورس، مرکزی پولیس تنظیموں کے ذریعے لگائے گئے اسٹال اور پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام نمائش کی اہم خصوصیات تھیں۔ اس نمائش سے حاصل ہونے والی رقم بچیوں کے فروغ کے عظیم مقصد کیلئے عطیہ میں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *