Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ٹرمپ نئے فوجی طیاروں کی قیمت خرید کم کرنے کے خواہاں

by | Dec 22, 2016

واشنگٹن، 22 دسمبر (ایجنسی): امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اربوں ڈالر کے سرکاری دفاعی معاہدوں کی لاگت کم کرنے کے لیے طیارے بنانے والی دو بڑی کمپنیوں کی سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔

بوئنگ اور لاک ہیڈ طیارہ ساز کمپنیوں کی سربراہوں کے علاوہ کئی جنرل اور ایڈمرل بھی ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات میں شامل تھے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ لاک ہیڈ کے ایف ۔35 لڑاکا طیاروں کی لاگت “بہت ہی زیادہ” ہے، جن کا شمار اب تک بنائے جانے والے سب سے جدید طیاروں میں ہوتا ہے جب کہ ایسے 25 ہزار طیاروں کی قیمت 37 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے، انہوں نے اس بات کی شکایت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ صدر کے زیر استعمال طیارے ایئر فورس ون تبدیل کرنے کے لیے بوئنگ کو دیا جانے والے آرڈر منسو خ کر دیں گے جس کی لاگت چار ار ب ڈالر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بد ھ کی ملاقات کا مقصد صرف ” اخراجات کو کم کرنا ہے۔”

اگرچہ اس ملاقات کا بظاہر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم تمام فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک سمجھوتہ طے پانا چاہیئے، ٹرمپ زیادہ رقم خرچ کرنے پر تیار نہیں ہیں اور دوسری طرف دونوں کمپنیاں منافع بخش سرکاری ٹھیکے کو کھونا نہیں چاہتی ہیں۔

امریکہ کی فوج و فضائیہ اور چھ دیگر ملک ایف۔35 طیارے استعمال کرتے ہیں اور انہیں اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ دشمن کے ریڈار سے بچ کر تیز رفتاری سے پرواز کرنے کے صلاحیت کے حامل ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اب تک بنایا جانے والے یہ سب سے مہنگا جنگی ہتھیار ہے۔

لاک ہیڈ کی میریلن ہیوسن نے کہا کہ “ایف ۔35 طیاروں کا پروگرام ہمارے قومی سلامتی کے لیے اہم ہے اور میں نے یہ بتایا ہے کہ ہم اپنی امریکی فوج اور اتحادیوں کو مناسب قیمت کے طیارے فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔”

ائیر فورس ون صدر کے زیر استعمال طیارے کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ کسی جوہری حملے یا آفت کی صورت میں اسے “پرواز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس” کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...