Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بقایا ٹیکس کی ادائیگی ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری:ارون جیٹلی

by | Dec 26, 2016


نئی دہلی،26 دسمبر (ایجنسی): وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ملک کے اندر لوگوں کی ذہنیت میں تبدیلی لانے کی فوری ضرورت ہے اور ہندوستان کو ٹیکس ادا کرنے کی رضاکارانہ سوچ کی طرف بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جائز ٹیکسوں کی ادائیگی کو ایک طریقہ کار کے طور پر دیکھا جانا چاہئے اور کسی شخص کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ٹیکس چوری قابل قبول ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بقایا ٹیکس کی ادائیگی ملک کے ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی آج فرید آباد میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی ای این) میں زیر تربیت آئی آر ایس افسران کے 68ویں بیچ کے پیشہ ورانہ تربیتی کورس کے افتتاح کے بعد افتتاحی خطبہ پیش کررہے تھے۔

نوجوان آئی آر یس آفیسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے سخت محنت کرنے اور صلاحیت مند ہونے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے کیریئر کے دوران اتحاد، رابطہ اور بھروسہ کو یقینی بنانے کیلئے کہا۔ وزیر خزانہ نے ان زیر تربیت افسران میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ لوگ نئے راست ٹیکس انتظامی نظام اشیاء اور خدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی) کو اچھی طرح چلانے کے پوری طرح متحمل ہیں۔

جناب جیٹلی نے وہاں موجود مجمع سے کہا کہ پرانے ٹیکس نظام سے براہ راست ٹیکس نظام میں آسانی سے منتقل ہونےکیلئے مرکز اور ریاستی انتظامیہ کے درمیان بہتر اشتراک وتعاون کی ضرورت ہے تاکہ ملک ٹیکس دہندگان کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ لہٰذا انہیں اپنے پورے کیریئر میں ہر ایک سطح پر باصلاحیت افسر اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ماہر ہونا چاہئے۔ وزیر موصوف نے ’’درست کردینے کی ثقافت‘‘ اور ’’شفافیت‘‘ پر زور دیا تاکہ ہر ایک افسر ریوینیو افسر کی حیثیت سے اچھی طرح کام کریں۔ انہوں نے این اے سی ای این کیلئے پالاسمندرم اور آندھراپردیش کے ہندوپور میں نئے ٹریننگ کیمپس اینڈ اکیڈمی کی تعمیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خطبے کو اس بات پر ختم کیا کہ زیر تربیت افسران اچھی طرح تربیت حاصل کریں اور ایسے آفیسرز بنیں جو ملک کو اقتصادی طور پر درخشاں بنانے میں ملک کی قیادت کرسکیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ہمراہ سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹمز (سی بی ای سی) کے چیئرمین جناب نجیب شاہ، سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹمز کے اراکین محترمہ وناجاسرنا، جناب رام تیرتھ اور جناب ایس رمیش بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں اس تقریب میں فریدآباد کی میونسپل کمشنر محترمہ سونل گوئل سمیت ضلع کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...