Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

شاہ رخ خان کو مولانا آزاد یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

by | Dec 26, 2016

شاہ رخ خان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر یونس سریش والا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لیتے ہوئے جبکہ سنجیو صراف او ر اسلم پرویز صاحبان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ رخ خان مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر یونس سریش والا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لیتے ہوئے جبکہ سنجیو صراف او ر اسلم پرویز صاحبان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جلسہ تقسیم اسناد پروگرام میں ملک کے معززین کی شرکت،ریختہ کے مالک سنجیو صراف بھی اعزاز لینے والوں میں شامل
حیدر آباد : بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اردو زبان کی تشہیر و ترویج کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاہے۔تلنگانہ کےشہر حیدر آباد میں واقع مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی کا چھٹا کو نوکیشن منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر میں اردو زبان کی ترویج کے لیے کام کرنے والوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں دی گئیں۔یونیورسٹی نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اردو زبان کی تشہیروترویج پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جو کسی بھی ہندوستانی یونیورسٹی کی جانب سے شاہ رخ کے لیے پہلی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔
شاہ رخ خان نے کونوکیشن میں عام طالب علم کی طرح گاؤن اور کیپ پہن کرشرکت کی جنہیں یونیورسٹی کے چانسلرظفر یونس سریش والا نے اعزازی ڈگری سے نوازا جب کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ والدہ کے آبائی علاقے کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پرخوشی سے پھولا نہیں سما رہا ہوں جس کے لیے سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعزازی ڈگری کو اردو زبان اور تعلیم کی ترویج کے لیے ذمہ داری کے طور پر سمجھتا ہوں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو برطانیہ کی ایڈن برگ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی تھی۔

Recent Posts

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...

تعلیمی ،رفاہی اور سماجی کاموں میں تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتاکو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ابو طلحہ جمال قاسمی کا کہنا ہے کہ مالی مفاد کے علی الرغم ہم خدمت خلق،تعلیم و تربیت اور فکر قوم و ملت میں سرگرداں ہیں کولکاتہ : ’’تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شہر کولکاتا کا ایک معتبر تعلیمی ، رفاہی اور سماجی ادارہ ہے، جو قانونی...

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

معیشت میڈیا کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میں سیکڑوں تاجروں کے مابین خطاب سے نوازہ گیا کولکاتہ: اقراء انٹرنیشنل وومنس الائنس )Iqra International Women's Alliance (IIWAکی سربراہ عظمیٰ ناہید صاحبہ کو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میںمنعقدہ...

کولکاتہ کے کلا مندر میں معیشت میڈیا کا نواں کل ہند تجارتی اجلاس ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

شرکاء نے اسے وقت کی ضروت قرار دیا جبکہ ملک کے مختلف برانڈ س کو نیشنل برانڈ ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا کولکاتہ: مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں معیشت میڈیا کی جانب سے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس کا انعقادکلا کنج کلا مندر میں کیا گیا جس میں سیکڑوں تاجروں نے شرکت...