نئی دہلی، 27 دسمبر (ایجنسی): اگر آپ نئے سال میں سونا خریدنے کے لیے سوچ رہے ہیں تو سال 2017 آپ کے لیے ایک سنہرا موقع لے کر آ رہا ہے۔ جنوری میں سونے کی قیمت میں گراوٹ ہو سکتی ہے۔ ایک انگریزی ویب سائٹ کے مطابق سونے کی قیمت 26000 روپے تک ہو سکتی ہے۔ وہیں پٹرول اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے کامیکس اور انٹرنیشنل ایکسچینج پر ٹریڈرس نے 2017 کی شروعات میں گولڈ کی کم قیمت اور ہائی انرجی پرائسیز پر داﺅ لگایا ہے۔ ہندوستان سونا اور خام تیل دونوں کی بڑے پیمانے پر درآمد کرتا ہے۔ اس سے کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس اور روپے دونوں ہی اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے روپیہ کمزور ہوا ہے۔ یہی سبب ہے کہ ڈالر کی قیمت 67.90 روپے ہو گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ پر خرچ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد سے سونے کی قیمت 30 ڈالر کی اپنی اوسط قیمت سے نیچے چلی گئی اور جمعہ کو یہ صرف 3.6 ڈالر رہ گئی۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ سونا مزید سستا ہوگا۔ فی الحال سونے کی قیمت 1,133 ڈالر ہے۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...