مرکز نے 99 آبپاشی پروجیکٹوں کو اعلیٰ ترجیح دینے کا فیصلہ کیا


ئی دہلی۔29 دسمبر (ایجنسی): مرکز نے پی ایم کے ایس وائی۔ اے آئی بی پی کے تحت شناخت شدہ 99 پروجیکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ ان میں سے 23 پروجیکٹ (ترجیح نمبر۔1 ) کے تحت آتے ہیں اور انہیں 17-2016 تک مکمل کرنے کے لئے شناخت کرلیا گیا ہے اور دیگر 31 پروجیکٹ (ترجیح نمبر۔ 2) کے تحت آتے ہیں جنہیں 18-2017 تک مکمل کیا جانا ہے۔ بقیہ 45 پروجیکٹ (ترجیح نمبر۔3) کے تحت آتے ہیں ، جنہیں دسمبر 2019 تک مکمل کرنے کیلئے شناخت کیا گیا ہے۔ نبارڈ نے پی ایم کے ایس وائی اور اے آئی بی پی پروجیکٹوں کے تحت وضع کئے گئے آب پاشی کے پروجیکٹوں کے سلسلے میں 3274 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ہے۔ نبارڈ نے آندھرا پردیش کو پولاورم آبپاشی پروجیکٹ کیلئے 1981 کروڑ روپئے جاری کیے ہیں ۔ اسی طرح مہاراشٹر کو 830 کروڑ روپئے اور گجرات کو 463 کروڑ روپئے مختلف آبپاشی پروجیکٹوں کے لئے مالی امداد کے طور پر جاری کیے ہیں۔

99 اے آئی بی پی پروجیکٹوں میں سے بیشتر پروجیکٹ مہاراشٹر میں ہیں ۔ 8 پروجیکٹ آندھراپردیش میں ہیں اور محض ایک پروجیکٹ گجرات میں ہے۔ مہاراشٹر کے 7 پروجیکٹ یعنی واگھور ، بونتھڑی (آئی ایس) ، لوور دُدھنا، تلری، لوور وردھا، لوور پن زارا اور نندور مدھمیشور ترجیح نمبر۔ 1 کے زمرے میں آتے ہیں۔ بقیہ تمام تر 19 پروجیکٹ (گوسی خورد (این پی) ، اپر پین گنگا، بملا، ترالی، دھوم بالکواڑی، ارجن ، اپر کنڈالیکا، ارونا، کرشنا کویانا لفٹ، گڈناڈی، گونگرگاؤں، سنگولا برانچ کینال، کھڈک پُرنا، وارنا، مورنا، (گورے گھر) لورپیڈھی، وانگ پروجیکٹ، نرادوے (مہامما دوادی) اور (کوڈالی) ترجیح نمبر ۔3 کے زمرے میں آتے ہیں۔ مہاراشٹر کی جانب سے قرض منظور کرنے کیلئے جو درخواست آئی تھی اس میں ریاست کا حصہ 10711 کروڑ روپئے کے بقدر ہے اور 17-2016 کے مالی سال کے دوران ریاست کے شیئر کے طور پر 2099.47 کروڑ روپئے جاری کیے جاچکے ہیں جو ریاست کے 23 پروجیکٹوں کیلئے ہے اور انہیں وزارت نے مشن کے تحت اپنی منظوری دے دی ہے اور ان کو 15 دسمبر 2016 کو نبارڈ کو ارسال کردیا ہے۔

آندھراپردیش میں تمام تر آٹھوں پروجیکٹ ترجیح نمبر ۔2 کے زمرے میں آتے ہیں ان پروجیکٹوں میں گنڈل کمّا، تڈ یپوڈی ایل آئی ایس، تھوٹا پلّی، تاراکرم تیرتا ساگرم، مسورومولی، پشکر ا ایل آئی ایس ، یراکلاوا اور مڈی گڈا کے نام شامل ہیں۔

گجرات کا واحد پروجیکٹ سردار سروور پروجیکٹ ہے جو ترجیح نمبر۔ 3 کے زمرے میں آتا ہے ۔ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 2018 تک مکمل ہوجائے گا اور اس کے تحت 1792ہزار ہیکیئر آبپاشی امکانات کی فراہمی ہوسکے گی۔

1500 کروڑ روپئے کی مرکزی مالی امداد کی پہلی قسط نبارڈ کے ذریعے 12 دسمبر 2016 کو جاری کی جاچکی ہے جبکہ مرکزی مالی امداد کی دوسری قسط جو 500 کروڑ روپئے کے بقدر ہے وہ 26 دسمبر 2016 کو جاری کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *