Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تارکین وطن ملک بدر

by | Dec 31, 2016

واشنگٹن، 31 دسمبر (ایجنسی): امریکہ کے محمکہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے 2016ء میں ملک بھر سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کو گرفتارکیا اور یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت معمولی زیادہ ہے۔

یہ بات محکمے کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی جس میں امریکی امیگریشن کی طرف سے مجرموں، عوامی تحفظ، سرحدی سکیورٹی اور قومی سلامتی جیسے معاملات کی ترجیحات کی عکاسی کی گئی۔

گو کہ یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت کچھ زیادہ ہے لیکن رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ 1980ء اور 2008ء میں ہونے والی گرفتاریوں سے ملتی جلتی ہے۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر جہ جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم نے سرحدی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت کی دہائیوں پرانی سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے کا عمل جاری رکھا اور اس سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آئے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ “حالیہ برسوں میں سرحد پر ہونے والی گرفتاریاں سرحد پار کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں جو کہ پہلے کی نسبت بہت کم ہیں۔”

امریکی امیگریشن، کسٹمز اور سرحدی تحفظ کے اداروں نے 2016ء میں 450954 افراد کو امریکہ سے واپس بھیجا۔

2015ء میں پہلی مرتبہ وسطی امریکہ سے غربت اور تشدد کے باعث نقل مکانی کر کے امریکہ کا رخ کرنے والوں کی تعداد میکسیکو سے سرحد پار کرنے والوں سے زیادہ تھی اور یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہا۔

بتایا گیا کہ سال 2016ء میں تقریباً 60 ہزار ایسے بچوں کو بھی حراست میں لیا گیا جو کہ کسی بڑے کے ساتھ سفر نہیں کر رہے تھے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...