ہری دوار اور وارانسی کیلئے نمامی گنگے کے تحت نئے پروجیکٹوں کی منظوری


نئی دہلی، 3 جنوری (ایجنسی): گنگا کی صفائی کے قومی مشن کے ذریعہ ہری دوار او ر وارانسی میں نمامی گنگے پروگرام کے تحت متعدد نئے پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) کی بنیاد پر ہائبریڈ اینوٹی کے تحت ہری دوار میں جگجیت پور میں 68 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ(ایس ٹی پی) اور سرائے میں 14 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کو منظوری دی گئی ہے۔ ان کو ابتدائی لاگت بالترتیب 110.30 کروڑ روپئے اور 25 کروڑ روپئے ہے۔ ان کے علاوہ ڈیزائن، بلڈ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی او ٹی) موڈ کے تحت جگجیت پور میں موجود 27 ایم ایل ڈی پلانٹ کے ت ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے 5.32 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈی بی او ٹی موڈ کے تحت جگجیت پور اور سرائے میں آئی اینڈ ڈی کام بالترتیب 81.15 کروڑ روپئے اور 29.75 کروڑ روپئے کی ابتدائی لاگت سے کئے جائیں گے۔

بنارس میں پی پی پی موڈ کی بنیاد پر ہائبریڈ اینوٹی کے تحت 120 کروڑ روپئے کی ابتدائی لاگت سے رمنا میں 50 ایم ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو اصولی منظوری دی گئی ہے۔

ایگزیکٹیو کمیٹی کے ذریعہ پروجیکٹوں کےلئے ٹنڈر کے عمل کی تکمیل کے بعد انتظامی منظوری اور اخراجات(اے اے اینڈ ای ایس) کو منظوری دی جائے گی۔

گنگا ندی کے طاس والی پانچ ریاستوں خصوصاً اتراکھنڈ، اترپردیش، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال کے تمام شرکاء کی گنگا ندی صفائی میں شمولیت میں گنگا ندی کی مؤثر صفائی کے نشانے کے حصول کی غرض سے نمامی گنگے پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ پروگرام میں ندی کی سطح کی صفائی سیویج ٹر یٹمنٹ کے بنیادی ڈھانچہ، ندی کے سامنے کے علاقوں کو بہتر بنانا، حیاتیاتی تنوع، جنگل کی کٹائی اور عوامی بیداری پرزور دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *