یونائٹیڈ بینک سمیت کئی دیگر بینکوں نے شرح سود میں تخفیف کی


نئی دہلی، 5 جنوری (ایجنسی): پرائیویٹ سیکٹر کے یونائٹیڈ بینک آف انڈیا (یو بی آئی) نے اپنی بنچ مارک شرح سود میں .90 فیصد تک کی تخفیف کی ہے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک اور پنجاب نیشنل بینک اپنی شرح سود میں تخفیف کر چکے ہیں۔ نئی شرح سود 6 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔ بینک نے بمبئی شیئر بازار کو ارسال کردہ اطلاعات میں کہا کہ ایک سال کی ایم سی ایل آر کو 0.60 فیصد گھٹا کر 8.8 فیصد کیا گیا ہے۔ وہیں ایک مہینے کی ایم سی ایل آر کو 0.90 فیصد گھٹا کر 8.35 فیصد کیا گیا ہے۔ بنچ مارک شرحوں میں تخفیف سے بینک کا رہائش، کار اور دیگر قرض بھی سستا ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ایچ ڈی ایف سی بینک اور کینرا بینک سمیت کئی دیگر اہم بینکوں نے اپنی شرح سود میں 0.9 فیصد تک کی تخفیف کا اعلان کیا تھا۔ بینکوں کے اس قدم سے فنڈ پر مبنی قرض شرح (ایم سی ایل آر) کی آخری حد کی لاگت گھٹے گی اور اس سے متعلق رہائش، گاڑی اور دیگر قرض سستے ہں گے۔ ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کے دوسرے سب سے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی نے بھی اپنی شرح سود (پیمانہ کے مطابق) 0.90 فیصد تک کم کر دی۔ اس کے ساتھ ہی ایچ ڈی ایف سی بینک بھی تقریباً ایک درجن بینکوں اور رہائشی مالی کمپنیوں کے ذریعہ شرح سود میں تخفیف کی پہل میں شامل ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *