Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جرمنی ٹیکسٹائل میلہ میں ہندوستان دوسرا سب سے بڑا شراکت دار

by | Jan 5, 2017


ممبئی، 5 جنوری (ایجنسی): جرمنی کے فرینکفرٹ شہر میں 10 سے 13 جنوری تک منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل، ہوم اور فرنشنگ میلہ میں ہندوستان دوسرا سب سے بڑا شریک ملک ہے۔ یہ میلہ اس سیکٹر کا سال کا سب سے پہلا میلہ ہے جو سال بھر پورے کاروبار کی رفتار طے کرتا ہے۔ اس میں انٹیریر ٹیکسٹائل، ہوم فرنشنگ، ہاﺅس ہولڈ ٹیکسٹائلس اور اس سے جڑی اشیاءکے نئے ٹرینڈ اور نئی سوچ کی نمائش کرے گا۔ ہندوستان کی اس سیکٹر سے جڑی سبھی اہم کمپنیاں میلے میں شریک ہو رہی ہے جس میں ایلپس انڈسٹریز، ڈیڈیکور، انڈو کاﺅنٹ، کے جی ڈینم، ٹرائڈینٹ اور ویسپن سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی طرف سے انٹیریر لائف اسٹائل ایوارڈس 2016 کی فاتح رِدّھی جین بھی اس میں اپنے کلیکشن ’ری وائی میڈیم‘ کی نمائش کریں گی جو کہ ہوم ٹیکسٹائل کا کلیکشن ہے اور اس کے پیچھے کی سوچ ’ری سائکلنگ‘ ہے۔ اس میلے میں ہندوستان کءاہم سرکاری ادارے بھی حصہ لیں گے جن میں کاٹن ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پرموشن کونسل (ٹیکس پروسل)، ہینڈ لوم ایکسپورٹ پرموشن کونسل (ایچ ای پی سی)، پاور لوم ڈیولپمنٹ ایکسپورٹ پرموشن کونسل (پی ڈی ای ایکس سی آئی ایل) اور ایکسپورٹ پرموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ) شامل ہے۔ ان کے علاوہ ملک کے 380 سے زائد اشیاءساز بھی شریک ہوں گے۔ چین کے بعد ہندوستان اس بین الاقوامی میلے میں شامل ہونے والا دوسرا سب سے بڑا شریک ملک ثابت ہو رہا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...