ہندوستان مین غیر ملکی کمپنیوں کی بڑھتی سرمایہ کاری سے چین متفکر


نئی دہلی، 6 جنوری (ایجنسی): ہندوستان کے تئیں غیر ملکی کمپنیوں کے بڑھتے رجحان سے چین کافی متفکر نظر آ رہا ہے۔ چینی میڈیا نے حکومت کو اس بات کی طرف توجہ مرکوز کرائی ہے اور اسے اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت کو بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے ایپل کمپنی کے ذریعہ گجرات میں مینوفیکچرنگ یونٹ کھولنے پر فکرمندی ظاہر کی اور کہا کہ اگر ایپل ہندوستان میں مینوفیکچرنگ بڑھاتا ہے تو اس جیسی دوسری عالمی کمپنیاں بھی ہندوستان کی جانب متوجہ ہوں گی۔ اس کا چین کی معیشت پر براہ راست اثر پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایپل کمپنی نے ہندوستان میں آ کر سرمایہ کاری کرنے اور یہاں ایک پلانٹ بنانے کی بات کی ہے۔ اخبار کے مطابق ہندوستان میں چین کے مقابلے کم قیمت میں زیادہ مزدور دستیاب ہین اس لیے کمپنیوں کا ہندوستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے۔ اخبار نے چینی حکومت کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ چین کو جلد سے جلد مینوفیکچرنگ صلاحیت بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ غیر ملکی کمپنیاں زیادہ متوجہ ہوں کیوں کہ اگر چین میں مینوفیکچرنگ سیکٹر پر اثر ہوا تو لاکھوں لوگوں کی ملازمتیں جائیں گی۔ ہندوستان سے مقابلے کے لیے چین کو گھریلو مینوفیکچرنگ تکنیکوں میں بھی تیزی سے بدلاﺅ کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *