Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسلمانوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ جاری کیا جائے:فاروق اعظم

by | Jan 19, 2017

محمد فاروق اعظم مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا خیر مقدم کرتے ہوئے جبکہ حیدراعظم اور آشیش شیلار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے:(فائل فوٹو)

محمد فاروق اعظم مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا خیر مقدم کرتے ہوئے جبکہ حیدراعظم اور آشیش شیلار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے:(فائل فوٹو)

ممبئی : مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف مختار عباس نقوی نے آج کہاہے کہ مرکز ی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی و فلاح و بہبود کے لئے پابند ہے اور وہ اس ضمن میں وزیر اعظم نریندرمودی سے تبادلہ خیال کریں گے اور فروری 2017کے بجٹ میں اس کا اعلان کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ دیگر طبقات کی طرح مسلمانوں کے لئے بھی مرکزی حکومت وینچر کیپٹل فنڈ جاری کرے۔ دراصل آل انڈیا مسلم محاذ کے چیئر مین محمد فاروق اعظم کی قیادت میں ایک وفد نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف مختار عباس نقوی سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کرکے یہ مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت دیگر طبقات ،ذات اور پسماندہ ذاتوں کی طرح مسلمانوں کی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے لئے بھی وینچر کیپٹل فنڈ جاری کرے۔آل انڈیا مسلم محاذ کے اس وفد میں ڈاکٹر غلام رحمانی، ڈاکٹر اظہر جنید اور فیصل اعظم شامل تھے۔
اس موقع پر محمد فاروق اعظم نے مودی حکومت مرکزی سرکار کی ستائش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد منصوبوں اور پروگراموں پر عمل پیرا ہے اور مرکزی حکومت نے اپنے بجٹ میں پسماندہ طبقوں کے لئے خصوصی وینچر کیپٹل فنڈ دیئے جانے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ جن دھن یوجنا ، مُدرہ یوجنا،اسٹارٹ اپ اور اسٹینڈ اپ انڈیااسکیموں کے ذریعے اقلیتوں کے لئے نئے فلاحی منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں مگر مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے یہ نا کافی ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کویقین دلانے کی کوشش کی اور مطلع کیا کہ مسلمان قدرتی طور پر خود کو زمینی سطح کے ٹیکنیکل کاموں میں ثابت کرنے کا ہنر رکھتے ہیں اور آرٹ، میکینکل،الیکٹریکل و دیگر شعبوں میں مسلمانوں کا ہمیشہ سے ہی غلبہ رہا ہے مگر باوجود ان تمام باتوں کے ملک کی آزادی کے بعد سے اب تک مسلمان معاشی، سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ ہیں اور مرکز میں مودی حکومت آنے کے بعد اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کوایک امید کی کرن نظر آئی ہے کہ اب اس قوم کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے مودی حکومت ضرورٹھوس اقدامات کرےگی ۔
انہوں نے ان باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ مرکزی حکومت کے بجٹ 2017میں اعلان کے بعد جس طرح دیگر پسماندہ طبقات کی طرح مسلمانوں کے لئے بھی وینچر کیپٹل فنڈ جاری کرے تاکہ اس ملک میں کروڑوں کی تعداد میں آباد مسلمان اپنی معاشی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے قابل ہوں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور و اوقاف مختار عباس نقوی نے وفد کی باتوں کو بغورسننے کے بعدیقین دلایاکہ مرکز ی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی و فلاح و بہبود کے لئے پابند ہے اور وہ اس ضمن میں وزیر اعظم سے بات کریں گے کہ دیگر قوموں کی طرح مسلمانوں کے لئے بھی مرکزی حکومت وینچر کیپٹل فنڈ جاری کرے۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

فروری میں ۱؍لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ کا جی ایس ٹی کلیکشن ، سالانہ بنیاد پر ۱۲؍فیصد اضافہ ہوا لیکن جنوری کے مقابلے میں کم

حکومت نے فروری ۲۰۲۳ء میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) سے ایک لاکھ ۴۹؍ہزار کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔یہ رقم سالانہ بنیاد پر تقریباً ۱۲؍فیصدزیادہ ہے ۔ فروری ۲۰۲۲ء میں جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ ۳۳؍ہزار کروڑ روپے تھی  جبکہ جنوری ۲۰۲۳ء میں یہ ایک لاکھ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے...