Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

جلی کٹو کے فیصلے کے خلاف پورا تمل ناڈو سراپا احتجاج

by | Jan 20, 2017

جلی کٹو

لاکھوں کی تعدادمیں لوگ سڑکوں پر، تملناڈ کو ہندوستان سے الگ کرنے کی اٹھی مانگ۔
چنئی (منصور عالم عرفانی )جلی کٹوکے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف پورا تمل ناڈو سراپا احتجاج ہے، یہ احتجاج اب چوتھے دن میں داخل ہو چکا ہے اور دھیرے دھیرے یہ دھونا ارر مظاہرہ تشدد کا روپ لینے لگا ہے خاص بات یہ ہے کہ اس تحریک اور مظاہرے میں سب سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں، جسکی ووجہ سے یہ اور خطرناک ہوتا جا رہا ہے ، آج تمل ناڈو مین تمام اسکول اور کالج بند رہے، اس کے علاوہ تمام د کانیں ،تجارت،اور سرکاری و غیر سرکاری آفس پوری طرح سے بند رہے، جبکہ وکلاء کے ایسوسی ایشن نے بھی چنئی ہائی کورٹ کے خلاف آج ہڑتال پر رہے، میرینا بیچ کے علاوہ مدوری،کوئمبتور،پانڈی چیری،ترچی،سیلم، ویلور کے علاوہ تمل ناڈو کے تمام ضلعوں میں لاکھوں کی تعدا د مین لوگ گھروبار کو چھوڑ کر سڑکوں ،یا میدانو ں میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں ، جو لوگ اس دھرنے میں شریک نہیں ہوپائے وہ لوگ ان تمام لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کرکے لاتے ہیں ،تاکہ لوگ لگے رہیں،خاص بات یہ ہے کہ اس مظاہرے و دھرنے میں کسی بھی سیاسی نیتاوئں کو شامل نہیں ہونے دیا جا رہا ہے، جو نیتا اس میں شامل ہونے کیلئے جارہے ہیں انہیں کھدیڑ کر بھگا دیا دیا جا رہا ہے ،
ادھر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلی دہلی میں ڈیرہ ڈ الے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں دخل کی گہاڑ لگا رہے ہیں،مگر خبر ملی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس معاملے میں سپریم کورٹ کا حوالہ یتے ہوئے اپنے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، وزیر اعظم کے دخل د ینے سے انکار کے بعداب وزیر اعلی پنیر سلوم کورٹ فیصلہ کو چیلنج کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،امید کی جارہی ہے کہ دہلی سے واپسی کے بعد وزیر اعلی پنیر سلوم اسمبلی کا ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کریں گے ،جس میں جلی کٹو کی حمایت میں آرڈیننس پاس کیا جائیگا ۔
اس بیچ جلی کٹو کی حمایت میں سپر اسٹار رجنی کانت، فلم ادا کار کمل ہاسن، اور بھی بڑے وی آئی پیس سڑکوں پر اتر کر اپنا احتجاج درج کرا رہے ہیں، اس بیچ کئی طلباء کی تنظیموں نے جلی کٹو سے پابندی نہ ہٹائے جانے کی صورت میں نریندر مودی سرکار کے خلاف زبردست آندولن کی دھمکی دی ہے، اور ابھی سے کئی تنظیموں میں تمل ناڈو کو ہندوستان سے الگ کرنے کی مانگ اٹھا دی ہے، جسکو بڑے پیمانے پر طلباء کے جانب سے حمایت مل رہی ہے،
آپ کو بتا تا چلوں کہ بہار یوپی میں جس اہتمام سے جھٹ پوجا اور ہولی منائی جاتی ہے، اسی اہتمام کے ساتھ یہاں پونگل اور جلی کٹو منایا جاتا ہے، یہ صرف تماشہ اور کھیل نہیں ہے جسکو اتنی آسانی سے بند کر دیا جائے، یہ یہاں کا ایک بہت ہی اہم تہوار ہے، جویہاں کی ثقافت سے جڑا ہے، جسکو نہ صرف غیر مسلم بلکہ مسلم اور دوسرے مذہبوں سے تعلق رکھنے والے اسے تمل ناڈو کی ثقافت اورپرمپرابتا کر اسکی حمایت میں دن رات دھرنے اور مظاہرے پربیٹھے ہیں، اور یہ مظاہرہ صرف تمل ناڈو میں ہی نہیں بلکہ سنگاپور، ملیشیا، سری لنکا، کے علاوہ ہندوستان کے دوسرے شہروں میں بھی داخل ہو چکا ہے، اور سو شل میڈیا سے لیکر سڑکوںتک زبردست طریقے سے اسکے خلاف احتجاج ہو رہا ہے، اور دھیر ے دھیرے لوگ تشدد کا راستہ اختیارکرتے جا رہے ہیں، اندیشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہاہے کہاگر اس فیصلہ کو نہیں بدلا گیا تو تمل ناڈو میں رہ رہے پوربی اور شمالی ہندوستانی ہندی بھاشی لوگوں کو نشانہ بنا یا جا سکتا ہے، کیوں کہ یہ عقیدہ سے جڑا ہوا مسئلہ ہے اور دہلی سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر اسکا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، فی الوقت لوگ چنئی کے مرینا بیچ پر لاکھوں کی تعداد میں جمے ہوئے ہیں،

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...