Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ میں ویزا بل سے ہندوستانی ٹیک کمپنیوں کو 44 ہزار کروڑ کا نقصان

by | Jan 31, 2017

IT Companies

نئی دہلی۔ امریکی پارلیمنٹ میں ایچ 1 بی ویزا بل پیش ہونے کے بعد ہندوستانی شئیر بازار میں ٹیک کمپنیوں کو بڑی چوٹ پہنچی ہے۔ ملک کی ٹاپ 4 آئی ٹی کمپنیاں انفوسس، ٹی سی ایس، وپرو اور ٹیک مہندرا کے حصص 3-4 فیصد تک گر گئے۔ اس سے ایک اندازے کے مطابق ہندوستانی ٹیک کمپنیوں کو تقریباً 44 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
امریکی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے بل میں یہ کہا گیا ہے کہ ایچ -1 بی ویزا پر رہنے والوں کی سیلری کمپنیوں کو دو گنا کرتے ہوئے 1.30 لاکھ ڈالر سالانہ کرنی ہوگی جوکہ ابھی صرف 60000 ڈالر ہی ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہندوستانی انجینئر کی بجائے وہاں کسی امریکی کی تقرری کرنی ہوگی۔ یہی ہندوستانی ٹیک کمپنیوں کی سب سے بڑی مصیبت ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کی چار سب سے بڑی کمپنیوں نے ایک بڑی تعداد میں ہندوستانی انجینئرز کی وہاں تعیناتی کر رکھی ہے۔
امریکہ سے ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کی آمدنی کی بات کریں تو مالی سال 2017 کی دوسری سہ ماہی میں ٹی سی ایس کی آمدنی میں امریکی کاروبار کی شراکت 56 فیصد، انفوسس کی آمدنی میں 62 فیصد، وپرو کی آمدنی میں 55 فیصد، ایچ سی ایل ٹیک کی آمدنی میں 62 فیصد ، ٹیک مہندرا کی آمدنی میں 48 فیصد اور ایمفیسس کی آمدنی میں امریکی کاروبار کی شراکت 71 فیصدی رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ کے جس نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے ہندو انتہا پسند سب سے زیادہ دعائیں کر رہے تھے اب وہی صدر ہندوستانیوں کے خلاف مالی نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابی مراحل میں ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف یگیہ کیا تھا بلکہ مندروں میں باقاعدہ پوجا بھی کی تھی۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...