ممبرا(معیشت نیوز) تھانے میونسپل کارپوریشن میں چوتھی مرتبہ اپنی جیت درج کرواتے ہوئے کانگریسی کارپوریٹریٰسین قریشی نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس ذات پاک نے اس بار بھی مجھے سرفرازی عطا کی اور مہاراشٹر میںکانگریس کی خراب کار کردگی کے باوجود میں نے اپنے دونوں سیٹ پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔مجھے خوشی ہے کہ میرے دوستوں نے بڑھ چڑھ کر میرا ساتھ دیا اور جی جان سے میری کامیابی کے لیے کام کرتے رہے۔ان کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا میری سب سے بڑی غلطی ہوگی۔اس موقع پر میں اپنے رشتہ داروں کو بھی یاد کروں گا کہ جو مسلسل میرے لیے دعا کرتے رہے ہیں ۔میں تمام رائے دہندگان کا مشکور ہوں کہ انہوں نےمسلسل مجھ پر اعتماد کیا اور چوتھی مرتبہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہونے کا موقع دیا ہے‘‘۔معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتےہوئے یٰسین قریشی کانگریس کی ہار کو اس کی پالیسی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں’’اس وقت اقلیتوں کے ووٹ چار خانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ایک طرف مجلس اتحاد المسلمین ہے تو دوسری طرف سماجوادی پارٹی جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی کو ملا کر اقلیتوں کا ووٹ بکھر تاجا رہا ہے۔یہ سب کچھ صرف اس وجہ سے ہوا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ کانگریس پر بھروسہ کیا لیکن کانگریس نے کبھی بھی ان کی بھلائی کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔لہذا جو طبقہ بد دل ہو رہا ہے وہ کانگریس کے علاوہ مذکورہ تین پارٹیوں میں جائے پناہ حاصل کر رہا ہے‘‘۔ یٰسین نے کہا کہ ’’پہلے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کا ووٹ کانگریس کو ہی ملتا تھا لیکن کانگریس کی اقلیت مخالف پالیسی نے اسے مسلمانوں سے دور کر دیا ہے اب وہی لوگ کانگریس کو ووٹ کرتے ہیں جن کا اوڑھنا بچھونا کانگریس ہے‘‘۔
یٰسین قریشی کے مطابق’’کانگریس اگر سوجھ بوجھ سے کام لے اور دوبارہ اقلیتوں کو اپنا ہمنوا بنائے تو مجھے لگتا ہے کہ وہ اسی پوزیشن پر آسکتی ہے جیسا کہ پہلے تھی۔‘‘
واضح رہے کہ یٰسین قریشی شروع سے ہی کانگریس کے ورکر رہے ہیں اور مسلسل بیس برسوں سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...