Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی ایم سی انتخابات: ایم آئی ایم ،کانگریس،شیوسینا اور سماجوادی سے 31مسلم کارپوریٹرس کامیاب

by | Feb 23, 2017

معیشت کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض اوراسٹار ٹریڈرس کے مالک جاوید شیخ ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی دکھاتے ہوئے(تصویر:معیشت،فائل فوٹو)

معیشت کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض اوراسٹار ٹریڈرس کے مالک جاوید شیخ ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی دکھاتے ہوئے(تصویر:معیشت،فائل فوٹو)

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن کے آج یہاں ظاہر کیے جانے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس مرتبہ مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے والے مسلمانوں امیدواروں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور اس بار 31مسلم کارپوریٹرس کامیاب ہوئے ہیں۔
بی ایم سی کے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سب سے 11کارپوریٹرس کا تعلق کانگریس سے ہے اور پھر سماج وادی پارٹی کے 6امیدوار کامیاب ہوئے اور پہلی بار ایم آئی ایم نے اپنا کھاتہ کھولا ہے اور اس کے تین کارپوریٹرس کارپوریشن پہنچے ہیں۔
این سی پی کے پانچ اور شیوسینا کے 2کارپوریٹرس جن میں سے ایک خاتون کونسلر ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ۔ان میں ڈاکٹر اورایم بی اے بھی شامل ہیں۔ایک مفتی سفیان نیاز احمد ونو نے بھی شیوسینا کی امیدوار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے ،جوکہ ایم بی اے بھی ہیں اور ان کی تعلیم مکہ مکرمہ کے مدرسہ میں ہوئی تھی ان کے والد نیازاحمد ونو 70کی دہائی سے متعدد مرتبہ جنوبی وسطی ممبئی سے کانگریس اور این سی پی سے کامیاب ہوئے تھے اوراس بار کانگریس کے ٹکٹ پر انکا بیٹاکامیاب ہوا ہے ۔سماج وادی پارٹی کی شنستوں میں ایم آئی ایم کے سبب کمی واقع ہوئی ہے۔
بی ایم سی الیکشن میں مسلماکثریتی علاقہ مدنپورہ سے رئیس شیخ نے سماج وادی پارٹی سے کامیابی حاصل کی ہے اورایمآئی ایم کوشکست دی ہے ،رئیس شیخ شمال مشرقی علاقہ سیسٹنگ کارپوریٹرتھے اور اس بار شہرکا رخ کیا تھا ،سابق وزیر نواب ملک کے بھائی کپتان ملک اور صاحبزادی نے بھی کامیابی حاصل کی ہے ۔شیوسینا کیٹکٹ پہلی بار مسلم خاتون شاہدہ ہارون خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔اس سے قبل کلیان کے صابر شیخ شیوسینا کے ایم ایل اے بنے تھے اور وزیر بھی رہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...