Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مدھیہ پردیش میں ہندتووادی دہشت گردوںکا قہر

by | May 14, 2017

ہندتو وادی دہشت گرد گئو رکشا کی آڑ میں مسلم نوجوان کو پیٹتے ہوئے(تصویر:فیس بک)

ہندتو وادی دہشت گرد گئو رکشا کی آڑ میں مسلم نوجوان کو پیٹتے ہوئے(تصویر:فیس بک)

گئو رکشا کے نام پر نوجوان کی جم کر پٹائی ، تین گرفتار ، 9 لوگوں کو ملزم بنایا گیا
بھوپال :وزیر اعظم نریند رمودی کی سرزنش کے باوجود ہندتو وادی دہشت گرد لگام میں نہیں آرہے ہیں۔ گئوركشا کے نام پر ہندتووادی دہشت گردوں کی کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ واقعہ مدھیہ پردیش کے اجین میں پیش آیا ہے جہاں کچھ ہندتو وادی دہشت گردوں نے گئوركشاکے نام پر گائے لے جاتے ہوئے ایک شخص کی جم کر پٹائی کردی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو میں کچھ لوگ ایک شخص کو پیٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
پپو نامی نوجوان کو پیٹنے والے مسلسل اس پر گئوکشی الزام لگا رہے تھے۔ نوجوان اپنی جان بچانے کی فریاد کرتا رہا، پٹائی کرنے والوں نے کچھ بھی نہیں سنا ۔ اگر بیچ بچاو میں لوگ نہیں آتے تو بھیڑ پیٹ پیٹ کر نوجوان کا قتل ہی کر دیتی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی جیوجی گنج پولیس نے آتنکی ملزم چیتن سانكھلا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں کل 9 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے یوپی سمیت کئی ریاستوں میں گئوركشا کے نام پر ہندتو وادی دہشت گردوں کی طرف سے قتل کے ساتھ ساتھ مارپیٹ کا واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی کئی مرتبہ اپوزیشن کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...