Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مر کز المعارف میں دوسالہ ڈپلوما کورس مکمل کرنے والے علمائے کرام کو اعزاز

by | May 21, 2017

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام کا منظر

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام کا منظر

علماء کا عوام سے مضبوط ربط ضروری ،کیوںکہ باطل کی ہر دور میں یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو علماء سے دور کرکے بے دینی کوعام کیا جائے۔:مفتی عزیز الرحمٰن
ٓ مدثر احمد قاسمی برائے معیشت ڈاٹ اِن
جوگیشوری،ممبئی (معیشت نیوز)مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںانتہائی تزک و احتشام کے ساتھ۱۷/واںجلسہء تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد حضرت مفتی عزیز الرحمٰن فتح پوری کے زیر صدارت عمل میں آیا ۔پروگرام میں دوسالہ ’ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لیٹر یچر ‘کورس مکمل کرنے والے علمائے کرام کوبزرگانِ دین اور عمائدینِ شہر کے ہاتھوں اسناد دی گئیں ،نیز تعلیمی سفر کے مختلف شعبوں میں قابل قدر کارکردگی پر طلبہ کو گراںقدر انعامات سے نوازاگیا۔ اس پروگرام میں مر کز المعارف کے اسکالرس نے ’اسلام میں تعلیم کی اہمیت اور ہماری ذمہ داری‘او ر نسلِ نو کو داعی اسلام کیسے بنایا جائے؟‘ کے عنوانات پر تقاریر پیش کیں ۔

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام میں مولانا برہان الدین قاسمی فارغ ہونے والے طالب علم کو میڈل پہناتے ہوئے

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیںمنعقدہ تقسیم اسناد پروگرام میں مولانا برہان الدین قاسمی فارغ ہونے والے طالب علم کو میڈل پہناتے ہوئے

اقوام متحدہ کی جانب سے ـ”چمپیئن آف دی ارتھ”کے ایوارڈ سے سرفراز پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب ایڈوکٹ افروز شاہ نے انگلش ڈپلوما کورس پورا کرنے والے علمائے کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا ـ” آج امت کو ایسے علماء کی ضرورت ہے جن کے کردار و اخلاق ایسے ہی صاف شفاف ہوںجس طرح سفید پوشاک، الحمد للہ آپ اس صفت سے متصف ہیں لہٰذا آپ بلاخوف و خطر حوصلہ مند ہوکر میدانِ عمل میںکود جائیں،آپ علمائے کرام کو مرعوب ہونے کی با لکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگوں کے پاس قرآن اور حدیث کا علم ہے جس کے ذریعہ آپ پوری دنیا کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔”
مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائر یکٹر جناب مولانامحمد بر ہان الدین صاحب قاسمی نے فارغ ہونے والے طلباء سے اپنے الوداعی خطاب میں فرمایا کہ آپ تین باتوں کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں(۱)اس ادارے کے بانی حضرت مولانا بد ر الدین اجمل قاسمی اور ان کے رفقاء نے اس ادارے کو خالص دین کی خدمت کے لئے قائم کیا ہے۔ خدمتِ دین کے لفظ میں صاحبِ شریعت نے جو وسعت رکھی ہے اس وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کو دین کی خدمت کرنی ہے۔(۲)آپ نوجوان ہیں جذبات سے پُر ہیں لیکن عملی زندگی میں محض جذبات سے کام نہیں چلتا بلکہ حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی سے کام کرنا ہوتا ہے، لہذا آپ اپنے بڑوں سے مل کر منصوبہ بند طریقے سے کام کریں۔ (۳)اگر چہ اسوقت آپ اس مقام پر پہونچ چکے ہیںکہ آپ ملتِ اسلامیہ کی بطورِ خاص قیادت کریں لیکن اس کے لئے پہلے آپ کو علم و عمل دونوں میںاپنے آپ کو ثابت کرنا ہوگا۔
مولانا مدثر احمد قاسمی ،ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینٹرکے مطابق اس سال فارغ ہونے والے۲۳/علمائے کرامیں سے ۲۰/کو ادارہ کی جانب سے ہندوستان و بیرونِ ملک مختلف اداروں کی تعلیمی و تبلیغی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مبعوث کیا جارہا اور باقی۳/مزید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مختلف جامعات وادارے سے جڑیں گے۔ آپ نے مرکز المعارف کے عمومی تعارف کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتلایا کہ الحمدللہ یہاں کے ۹۵%فضلاء ہندوستان اور دنیا کے سترہ دیگر ممالک میں خالص دینی و تبلیغی مشن سے جڑے ہوئے ہیں۔
ُپروگرام کے صدر حضرت مفتی عزیز الرحمٰن صاحب نے فارغ طلباء سے فرمایا دینی کام کے لئے اخلاص ایک نا گزیر چیز ہے لہٰذا آپ حضرات جہاں بھی جائیں اخلاص کے دامن کو تھامے رہیں۔ صدر محترم نے طلبائے عزیز کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ دینی اور عصری علوم کے حامل ہیں ،عملی میدان میںآپ کو علم کے ساتھ ساتھ حکمت کا بھی استعمال کرنا ہے ،محض الفاظ کے پیچوں میں نہ الجھ کر سوزِ دروں کو بروئے کار لائیں، انشاء اللہ آپ جہاں بھی جائیں گے ستاروں کے مانند چمکیں گے۔اسی کے ساتھ آپ نے فرمایا علماء کا عوام سے مضبوط ربط ضروری ہے کیوںکہ باطل کی ہر دور میں یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو علماء سے دور کرکے بے دینی کوعام کیا جائے لہٰذا آپ عوام سے اپنا ربط ضرور رکھیں اور ان کی رہنمائی کو دینی فریضہ سمجھیں۔”
اس پروگرام سے نوجوان عالم دین مولانا ندیم احمدانصاری نے بھی خطاب کیا اورپروگرام کو کامیاب بنانے میںمولانا عتیق الرحمٰن قاسمی ،مولانامحمد اسلم جاویدقاسمی،مفتی جسیم الدین قاسمی، پروفیسر احمد کمال خسرو ،مولانا وسیم اکرم قاسمی ، مولانا منور حسین مظاہری ،قاری شمشادعالم اور قاری عبد الغنی نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...