Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ملک بھر میں جی ایس ٹی کا نفاذ،صدرجمہوریہ اور وزیر اعظم نے بٹن دبا کر کیا لانچ

by | Jun 30, 2017

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےجبکہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ارون جیٹلی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے(تصویر:پی آئی بی)

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےجبکہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ارون جیٹلی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے(تصویر:پی آئی بی)

نئی دہلی :ملک بھر میں آج سے جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں آگیا ہے۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بٹن دباکر مذکورہ ٹیکس لانچ کیا ۔ اس سے قبل صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے خطاب بھی کیا اور سبھی سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ جی ایس ٹی کیلئے رات میں بارہ بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں تقریب منعقد کئی گئی ۔ صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم سمیت تقریبا تمام کابینی وزرا اور این ڈی اے سمیت متعدد پارٹیوں کے ممبران اسمبلی پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں موجود تھے ۔
خیال رہے کہ مرکزی ایکسائز ڈیوٹی، سیلس ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی، ویٹ جیسے کئی بالواسطہ ٹیکسوں کو ملا کر جی ایس ٹی بنایا گیا ہے اور اس کے نافذ ہونے پر تقریباً بیشتر بالواسطہ ٹیکس ختم ہوجائیں گے اور اشیاء کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں بلا روک ٹوک لے جایا جاسکے گا۔ حالانکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ اس کے نافذ ہونے کے بعد مہنگائی نہیں بڑھے گی اور اس پر عمل کرنا سہل ہوگا لیکن کچھ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس کے لئے ابھی تیاریاں مکمل نہیں ہیں اور کاروباری بھی اس کے لئے تیار نہیں ہیں۔
سنٹرل ایکسائز اور کسٹم ڈیوٹی بورڈ جی ایس ٹی کے سلسلے میں کاروباریوں میں بیداری پیدا کرنے اور انہیں اس کے لئے تربیت کرنے کے مقصد سے پورے ملک میں پروگراموں کا انعقاد کررہا ہے۔ حکومت کے تمام وزیر الگ الگ علاقوں میں منعقد ہورہے پروگراموں میں جی ایس ٹی کے فائدے بتارہے ہیں جب کہ کپڑا اور فرنیچر تاجروں کے ساتھ کئی کاروباری تنظیموں نے اس کی مخالفت میں کاروبار بند رکھا ہے۔ ایسوچیم نے جی ایس ٹی کے لئے کاروباریوں کے پوری طرح تیار نہیں ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے نافذ کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی اپیل کی تھی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...