Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بنگلور میں دو روزہ ای تھری سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد

by | Jul 18, 2017

e3 summit

امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کااپنے دوسرے معاشی اجلاس میں سترہ لاکھ روپئے اسٹارٹ اپ پردینے کا فیصلہ
ممبئی(معیشت نیوز) امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دوسرے برس معاشی اجلاس کا انعقاد آٹی کے لئے مشہور شہر بنگلور میں ہونے جا رہا ہے جس میں ملک بھر کے صنعت کار،تاجر،کارپوریٹ ذمہ دار کے ساتھ بیوروکریٹس کی شرکت متوقع ہے۔
امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایکزکیٹو صدر قائم سید کے مطابق ’’اسٹارٹ اپ فنڈنگ میں کم از کم سترہ لاکھ روپئے دئے جائیں گےجس کے لئے چالیس شرکاء کے مابین قراء اندازی کے بعد فیصلہ ہوگا اور جن لوگوں کے نام فال نکلے گا ان کے مابین فوری طور پررقم تقسیم کر دی جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چند برس قبل قائم ہوا چیمبر جس تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہے اس کی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔گذشتہ برسوں میں بھی چیمبر نے امامیہ کمیونیٹی کے لئے بہتیرے کام کئے ہیں اور اب ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے اسٹارٹ اپ اسپاٹ فنڈنگ کا آغاز کیا ہے۔
بنگلور کے ہوٹل چیری پویلین میں ۲۲ اور ۲۳ جولائی ۲۰۱۷؁ کو منعقد ہونے والے اس معاشی اجلاس میں جہاں ٹورس میچول فنڈ کے سی ای او وقار عباس نقوی،فوکس سافٹ نیٹ کے شریک بانی میر احمد خان،کلاریا کیپٹل کے آشیش دوے،زی میڈیا کے جگدیش چندرا شرکت کر رہے ہیں وہیں امایہ چیمبر کے ذمہ داران سید عون صفوی،میر ممتاز علی،جامی حسینی،آغا مجاہد حسینی،مبارک نقی،شوکت مرزا،محسن علی وکیل،حسین احمد سمیت اہم ریاستی ذمہ داران بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...