نتیش کمار کی آج حلف برداری،لالو نے داغداری کے ساتھ بی جے پی سے ساٹھ گانٹھ کا الزام لگایا

نریندر مودی نتیش کمار کے ساتھ
نریندر مودی نتیش کمار کے ساتھ

پٹنہ۔ نتیش کمار کے استعفی کے بعد لالو پرساد نے ان پر بڑا الزام لگایا ہے۔ لالو نے کہا کہ نتیش جو بدعنوانی کو لے کر زیرو ٹالرینس کی بات کرتے ہیں جرم کے معاملات میں خود ملزم ہیں۔ ہمیں انتخابات میں تمام طبقوں کی حمایت ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ جان کر نتیش نے ہم سے ہاتھ ملایا تھا۔
لالو نے کہا کہ جو خود 302 کے ملزم ہیں وہ کرپشن کو لے کر زیرو ٹالرینس کی بات کر رہے ہیں۔ نتیش جب میرے سے ملنے آئے تھے تو میں تو خود چارہ گھوٹالے میں چارج شیٹیڈ تھا پھر بھی وہ ساتھ آئے۔ انہوں نے اس استعفی کو بدقسمتی بتایا۔ لالو نے کہا کہ نتیش کمار کی پہلے ہی سیٹنگ تھی اور معاملہ مکمل طور پر سیٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم ان کے استعفی کے بعد خود ٹویٹ کرتے ہیں جو اپنے آپ میں بڑی بات ہے اور یہ پوری سیٹنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کے خلاف خود جرائم کے کئی سنگین معاملے درج ہیں۔ لالو نے کاغذات کے ساتھ صحافیوں کو اس بات کے ثبوت بھی دیئے۔
دریں اثناء بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے استعفی کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر گزشتہ کچھ عرصہ سے استعفی دینے کا دباؤ بنا رہے مسٹر نتیش کمار نے آج خود اپنے عہدہ سے استعفی دے کر سب کو حیران کردیا۔ مسٹر نریندر مودی نے مسٹر کمار کے استعفی پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کرلڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کیلئے نتیش کمار جی کو بہت بہت مبارکباد ۔ سوا سو کروڑ شہری ایمانداری کا خیرمقدم اور حمایت کر رہے ہیں۔‘ ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’ملک کے، خصوصی طور پر بہار کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا آج ملک اور وقت کی ضرورت ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *