غداری کے الزام کے ساتھ نتیش کمار نے لیا وزیر اعلی کے عہدے کا حلف

نریندر مودی نتیش کمار کے ساتھ
نریندر مودی نتیش کمار کے ساتھ

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی کے طور پر مسٹر نتیش کمار نے آج عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ مسٹر کمار کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سشیل کمار مودی نے بھی حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر كیسری ناتھ ترپاٹھی نے مسٹر کمار اور مسٹر مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر جے پي نڈا اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری انل جین کے علاوہ پارٹی کے صوبائی صدر نتياند رائے، جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ کے علاوہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے کئی رہنما، رکن اسمبلی سمیت کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔
خیال رہے کہ بہار کے وزیر اعلی کے عہدے سے مسٹر نتیش کمار کے استعفی کے تین گھنٹے کے اندر ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں نئیحکومت بنانے کے لئے حمایت دینے کا اعلان کر دیا اور اس کے ایک گھنٹے کے بعد ہی وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں مسٹر کمار کو باضابطہ لیڈر منتخب کر لیا گیا۔
مسٹر کمار کو بی جے پی کی حمایت دینے کے اعلان کے فوراً بعد وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر جے ڈی یو، بی جے پی، لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں مسٹر کمار کی پارٹی دوبارہ این ڈی اے میں شامل ہو گئی اور اس کے بعد مسٹر کمار کو متفقہ طور پر این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ۔
دریں اثناء کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار مہاگٹھ بندھن کے غدار ہیں۔ انہوں نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا ہے۔ وہ ملے تھے تو الگ بات کی تھی۔ اقتدار کے لئے انہوں نے سب کیا۔ راہل نے کہا، تین چار ماہ سے اس کے لئے پلاننگ چل رہی تھی۔ مجھے سب معلوم تھا۔ نتیش کو فرقہ واریت کے خلاف ووٹ ملا تھا۔ لیکن، اب نتیش نے ان کا ہی ہاتھ تھام لیا ہے۔بتا دیں کہ نتیش کمار نے لالو پرساد یادو اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو پر لگے بدعنوانی کے الزامات پر بدھ کی شام استعفی دے دیا۔ اس کے بعد چند گھنٹوں کے ڈرامائی واقعات میں پہلے بی جے پی نے ان کی حمایت کی اور اس کے بعد وہ بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ گورنر سے ملنے پہنچ گئے۔ گورنر سے اجازت ملنے کے بعد نتیش نے جمعرات کی صبح 6 ویں بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔
اس دوران مہاگٹھ بندھن کی دوسری پارٹی آر جے ڈی نے نتیش پر سنگین الزام لگائے۔ لالو پرساد یادو نے اسے بی جے پی کے ساتھ کی گئی سیٹنگ بتایا۔ وہیں، نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے نتیش کے ساتھ ہی گورنر پر بھی الزام لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *