Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

حج2018:حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ22؍دسمبر2017

by | Dec 21, 2017

نئی دہلی21؍دسمبر(یو این آئی)حج بیت اللہ2018کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کا سلسلہ کل 22؍دسمبر2017کو ختم ہوجائے گا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال دہلی میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کم درخواستیں جمع ہوئی ہیں تاہم اب تک موصول ہونے والی تقریباً 7700درخواستوں کی تعداد، دہلی کو فراہم کیے جانے والے کل1539کوٹہ کے تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کم درخواستوں کی وجہ سے امسال سے حکومت ہند کی جانب سے حج سبسڈی کی یکبارگی منسوخی اور لگاتار چار سال تک درخواست دینے والوں کے مخصوص زمرہ بی کی تنسیخ بھی ہے۔ نئی حج پالیسی میں اس تبدیلی کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے ہر کسی کے لیے حج بیت اللہ کے فریضہ کی ادائیگی کے لیے انتخاب کے امکانات روشن ہوں گے۔حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر کے مطابق اس سال قرعہ اندازی کا سلسلہ آئندہ ماہ جنوری میں مکمل کر لیا جائے گا۔نئی حج پالیسی میں ہوائی جہاز کے مہنگے کرایے والے امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز لینے والے عازمین کو دوسرے امبارکیشن پوائنٹ کے انتخاب کی سہولیات براہم کیے جانے کے نتیجے میں سری نگر امبارکیشن پوائنٹ سے دہلی منتقل ہونے والے عازمین کی اضافی تعداد کے پیش نظر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ہر اعتبار سے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس کے لیے حج کمیٹی پر عزم ہے کہ کسی بھی عازمین کو عارضی قیام، حج منزل سے ایئرپورٹ تک ٹرانسپورٹ کی فراہمی، طبی سہولیات وغیرہ میں کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...